علاقائی

Dumka Road Accident: جھارکھنڈ کے دمکا میں دردناک حادثہ، ٹرک کی ٹکر سے آٹو کے پرخچے اُڑے ، چار افراد ہلاک، چار کی حالت تشویشناک

دمکا: جھارکھنڈ کے دمکا ضلع کے مفصل تھانہ علاقے میں ہفتہ کی شام ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں چار لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ چھ شدید زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے دمکا کے پھول جھانو میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

حادثہ داسورائے ڈیہ گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک نے سامنے سے مسافروں سے لدے آٹو کو ٹکر مار دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ آٹو میں سوار لوگ نونی ہاٹ بلاک کے رہنے والے تھے۔ سبھی دمکا کے مشہور سیاحتی مقام مسانجور پر پکنک منانے گئے تھے۔ وہاں سے واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

ٹرک کی ٹکر سے آٹو کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے کے بعد چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ دوڑے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ اس کے بعد تمام زخمیوں کو میڈیکل کالج بھیج دیا گیا۔

زخمیوں میں تین سے چار افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ فی الحال ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے نام کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔

31 دسمبر سے لے کر اب تک جھارکھنڈ میں مختلف سڑک حادثات میں 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جمعہ کے روز پلامو ضلع کے ستبروا تھانہ علاقے کے کیسیاڈیہ میں قومی شاہراہ 75 پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں ٹرک ڈرائیور سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حادثے میں 13 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔

اس سے قبل 2 جنوری کو لاتیہار ضلع کے مانیکا تھانہ علاقے میں NH 39 پر ڈگری کالج کے قریب موٹر سائیکل اور بولیرو کے درمیان تصادم میں تین نوجوان ہلاک ہو گئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

MEA summons Bangladesh envoy: بھارت نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو کیا طلب، وزارت خارجہ نے اس معاملے پر یونس سرکار کو دیا جواب

شیخ حسینہ کے ویڈیو پیغام کے جاری ہونے کے بعد بنگلہ دیش نے ہندوستان سے…

16 minutes ago

BLF 2025 PHOTO Story:سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے وزیر سیاحت-ثقافت گجیندر شیخاوت کا لیا انٹرویو ، جانئے کیا بات چیت ہوئی

بھارت لٹریچر فیسٹیول میں مرکزی وزیر گجیندر شیخاوت نے ہندوستانی ثقافت کی گہری جڑوں اور…

22 minutes ago

Waves Summit 2025: ہندوستان میں پہلی بارویوز سمٹ، ملک اور دنیا کے اعلیٰ پیشہ ور افراد سے  بات کریں گے پی ایم مودی

اس ہائی پروفائل میٹنگ میں کئی بڑے نام شرکت کریں گے، جن میں سندر پچائی،…

50 minutes ago

Foreign Secretary Vikram Misri:’امریکی حکام سےکریں گے بات ‘، تارکین وطن کے ساتھ ناروا سلوک پر وزارت خارجہ نے کیا کہا؟

خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے کہا، "وزیر خارجہ نے پابندیوں کے استعمال سے متعلق معیاری…

54 minutes ago

Indian Activist in Saudi Arabia Jail: پاکستان مخالف پوسٹس پر سعودی عرب میں گرفتار حیدر آباد کے کارکن ضحاک تنویر کو رہا کیا گیا

سعودی حکام نے ضحاک کی پوسٹ کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات…

2 hours ago

Bharat Literature Festival:سی ایم ڈی اپیندر رائے کی ملک کے وزیر سیاحت-ثقافت گجیندر شیخاوت کے ساتھ خصوصی بات چیت

آج مرکزی وزیر سیاحت اور ثقافت گجیندر سنگھ شیخاوت 'بھارت لٹریچر فیسٹیول' میں آئے۔ یہاں…

3 hours ago