قومی

PM Modi’s chaadar presented at Ajmer Dargah: اجمیر درگاہ پر پی ایم مودی کی چادر پیش، مرکزی وزیر کرن رجیجو کا کیا گیا استقبال

اجمیر: وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مرکزی اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ پر سالانہ عرس کے موقع پر چادر لے کر پہنچے۔ وہاں پہنچنے پر درگاہ کے سجادہ نشین سید سلمان چشتی اور سید افشاں چشتی اور خدام خواجہ غریب نواز برادری کے دیگر افراد نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کشن گڑھ پارلیمانی حلقہ کے وزیر بھاگیرتھ چودھری، راجستھان کے وزیر مملکت سریش سنگھ راوت کے ساتھ ایک بڑا وفد بھی موجود تھا۔ یہ جانکاری درگاہ نے دی ہے۔

کرن رجیجو نے کہا، ’’وزیر اعظم مودی کی طرف سے چادر چڑھانا پورے ملک کی طرف سے چادر چڑھانے کے مترادف ہے۔ ہمارا مقصد ملک میں ہم آہنگی کے ماحول کو فروغ دینا ہے۔ لاکھوں لوگ اس درگاہ پر آتے ہیں، جنہیں اکثر چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کی نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔‘‘

ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے رجیجو نے ’غریب نواز‘ ایپ اور درگاہ کے لیے وقف ایک ویب پورٹل شروع کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا، ’’یہ پلیٹ فارم زائرین کے لیے دستیاب سہولیات اور دیگر متعلقہ تفصیلات کے بارے میں جامع معلومات فراہم کریں گے۔

عرس کا باضابطہ اعلان یکم جنوری کو شہر قاضی مولانا توصیف احمد صدیقی اور کمیٹی ممبران نے بڑے پیر صاحب پہاڑی سے توپ کے گولے داغ کر کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 2 جنوری کو مرکزی وزیر چراغ پاسوان، مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اندریش کمار اور بالی ووڈ کے نمائندوں نے چادریں پیش کی تھیں۔

اجمیر درگاہ کے عہدیداروں نے کہا کہ وزیر اعظم کا اقدام اور رجیجو کی موجودگی ملک کے متنوع ثقافتی اور مذہبی منظر نامے میں ایک متحد علامت کے طور پر اجمیر درگاہ کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔

گزشتہ سال، اس وقت کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور ان کے ساتھ آنے والے مسلم کمیونٹی کے وفد نے چادر پیش کی تھی۔

بتا دیں کہ اجمیر شریف درگاہ ہندوستان کی سب سے اہم صوفی درگاہوں میں سے ایک ہے، جہاں دنیا بھر سے زائرین آتے ہیں۔ اس سال خواجہ معین الدین چشتی کے 813 ویں عرس کی تقریبات کا مقصد صوفی بزرگ کی میراث کا احترام کرنا ہے، ساتھ ہی جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے تعارف کے ساتھ موجود لوگوں کے لیے ایک ہموار تجربے کو بھی یقینی بنانا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Assembly Elections 2025: کب ہوگا دہلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان؟ سامنے آیا بڑا اپڈیٹ

دہلی میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ابھی الیکشن…

56 minutes ago

New Shama Laboratories Program in Bhopal: یونانی طب کی اہمیت، افادیت اورجدید دورمیں اس کے کردارسے متعلق نیوشمع لیبارٹریز کا بڑا قدم

نیوشمع لیبارٹریز (پرائیویٹ لمیٹیڈ) دہلی کے اس پروگرام کا مقصد طبی ماہرین اورعوام کویونانی طب…

2 hours ago

Justin Trudeau resigns: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے دیا استعفیٰ، تنقید کے درمیان لیا بڑا فیصلہ

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے…

2 hours ago

Team India: آسٹریلیا کے دورے کے بعد اب ٹیسٹ کھیلنے کے لیے کب میدان میں اترے گی ٹیم انڈیا، جانئے کس سے ہوگا مقابلہ؟

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ختم ہوگیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے لیے یہ دورہ…

2 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: اسدالدین اویسی پر عام آدمی پارٹی کا پلٹ وار، امانت اللہ خان نے کہا- بی جے پی کے جیت میں اہم رول ادا کرتی ہے اے آئی ایم آئی ایم

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے…

2 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: کانگریس وہی وعدے کرتے ہیں، جو ہم پورا کرسکتے ہیں، کانگریس انچارج قاضی نظام الدین نے کیا بڑا دعویٰ

بھارت ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں دہلی کے انچارج اوراتراکھنڈ کے رکن اسمبلی قاضی…

3 hours ago