یوپی، آسام اور گجرات میں سیلاب کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ متحرک ہوگئی ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر (15 جولائی، 2024) کو یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، آسام کے وزیر اعلی ہمنتا بسوا سرما اور گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل سے صورتحال سے وافقیت کے سلسلے میں فون پر بات کی۔
بات چیت کے دوران امت شاہ نے تینوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو مرکزی حکومت کی طرف سے ہر طرح کی امداد کی یقین دہانی کرائی ۔ دراصل یوپی، آسام اور گجرات کے کئی حصوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے سیلاب آ گیا ہے۔
یوپی میں کیا ہے صورتحال ؟
اتر پردیش کے متعدد ندیوں میں پانی کے تیز بہاؤکے سبب 750 سے زیادہ گاؤں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ یوپی کے ریلیف ڈپارٹمنٹ نے حال ہی میں کہا تھا کہ بارش کی وجہ سے کئی ندیوں میں سطح آب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس کے پیش نظر 3 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
آسام میں 5 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے۔
آسام میں سیلاب سے 5 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست کے کاچھر، چرانگ، درنگ، دھیماجی، دھوبری، ڈبروگڑھ، گولپارہ، گولاگھاٹ، جورہاٹ، کامروپ، کامروپ میٹروپولیٹن، کریم گنج، ماجولی، موریگاؤں، ناگاؤں، نلباری اور سیوا ساگر اضلاع سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…