Farm owner arrested for shooting at elephant: کرناٹک میں ایک کھیت کے مالک کو میسور میں دسہرہ کی تقریبات میں شریک ایک مشہور ہاتھی پر فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت سریش کے نام سے ہوئی ہے اور بلرام نامی 63 سالہ ہاتھی کی اگلی دائیں ٹانگ میں گولی لگی ہے۔
پولیس نے سریش سے سنگل بیرل بندوق اور کارتوس برآمد کیا ہے۔ اسے ایس کورٹ میں پیش کیا گیا اور عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ پیریا پٹنہ تعلقہ کے بھیمن کٹے ہاتھی کیمپ میں رکھا گیا ہاتھی سریش کے فارم میں گھس گیا تھا۔ جس کی وجہ سے سریش نے غصے میں آکر اس پر گولی چلا دی۔
ناگرہول وائلڈ لائف رینج فارسٹ آفیسر رتن کمار نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا اور تحقیقات جاری ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…