سونی پت: ہریانہ کے سونی پت میں ہفتہ کے روز ایک غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے تین افراد ہلاک اور سات دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ معاملہ سونی پت کے کھرکھودہ تھانہ علاقے کے رڈھاؤ گاؤں کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک گھر میں پٹاخے کی فیکٹری غیر قانونی طور پر چل رہی تھی۔ اس دوران کئی لوگ گھر میں کام کر رہے تھے کہ زور دار دھماکہ ہوا۔ گھر میں کام کرنے والے 10 افراد میں سے تین کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ سات زخمی ہوگئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لیے خانپور پی جی آئی میں داخل کرایا۔ اے سی پی جیت سنگھ بینیوال نے بتایا کہ رڈھاؤ گاؤں کے ایک گھر میں پٹاخے کی غیر قانونی فیکٹری چل رہی تھی۔ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا اور مکان زمین بوس ہو گیا۔
انہوں نے کہا، ’’اس حادثے میں تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ سات لوگ زخمی ہوئے ہیں، جن کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ وید نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔‘‘
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک لڑکی اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ حالانکہ، مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ وہیں حادثے میں زخمی ہونے والے لوگ اتر پردیش کے رہنے والے ہیں۔ فی الحال پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے خانپور پی جی آئی بھیج دیا ہے اور معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…