قومی

Jammu Kashmir Assembly Elections: کشمیر سے آنے کے 4 دن بعد ہی دادی ہوگئیں شہید، جموں وکشمیر کی ریلی میں پرینکا گاندھی نے اندرا گاندھی کو یاد کرکے سنائی کہانی

Jammu Kashmir Assembly Elections: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جموں وکشمیر کے بشناہ میں ہفتہ (28 ستمبر) کو انتخابی جلسے کو خطاب کیا۔ اس دوران پرینکا گاندھی نے اپنی دادی اور سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کو یاد کیا اور وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید بھی کی۔ اس کے ساتھ ہی پرینکا گاندھی نے بے روزگاری اور مہنگائی کے موضوع پر بی جے پی نے حملہ کیا۔
پرینکا گاندھی نے کہا کہ مجھے پی ایم مودی کی تقریرمیں سنجیدگی نہیں نظرآئی۔ پی ایم چھوٹی چھوٹی باتوں کو گناتے ہیں۔ ریاست کا درجہ چھین لیا۔ ایل جی کے ذریعہ ریموٹ والا لوٹ کا راج قائم کیا گیا ہے۔ ریلائنس کے ریٹیل اسٹور کھل رہے ہیں، آپ کی دوکانیں بند ہو رہی ہیں۔ آج آپ کے حق کوچھینا جا رہا ہے۔ اگرآپ کو آپ کا حق چاہئے تو آپ کو ایسی حکومت کو منتخب کرنا ہے، جو آپ کی بات کرسکے۔
اندرا گاندھی کا سنایا قصہ

پرینکا گاندھی نے اپنی دادی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میری دادی اندرا گاندھی نے ایک بار گھر میں کہا کہ میرا کشمیر جانے کا دل کر رہا ہے۔ ہم کشمیرآئے توپہلے کھیربھوانی ماتا کے مندرگئے اورپھر وہ ہمیں روحانی گروپنڈت لکشمن جی کے آشرم لے گئیں۔ جب ہم دہلی لوٹے تو تین چار دن بعد ہی وہ شہید ہوگئیں۔ اکثرمجھے لگتا ہے کہ یہ ان کواپنی سرزمین اورماتا جی کا بلاوا تھا، اس لئے جب بھی میں سری نگرآتی ہوں توکھیربھوانی ماتا کے مندرجاتی ہوں اوراپنی دادی کو یاد کرتی ہوں۔

بے روزگاری اور پیپرلیک کا کیا ذکر

پرینکا گاندھی نے کہا کہ نوجوانوں کو آج روزگار نہیں مل رہا ہے۔ جو بھرتیاں نکل رہی ہیں، ان کا پیپرلیک ہو جا رہا ہے۔ باہر کی کمپنیوں کو یہاں بلاکر آپ کا حق لوٹا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کو اگنی ویرجیسی اسکیم دی جارہی ہے۔ آپ کے ایل جی باہری ہیں، جو بھی پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں، وہ باہری لوگوں کے لئے ہیں۔ باہری لوگوں کو ٹھیکے دیئے جا رہے ہیں۔ آپ کی ریت باہر بھیجی جا رہی ہے اور جب آپ کو اسے خریدنا ہوتا ہے، تو آپ کو یہ نصف قیمت پرملتی ہے۔ باہری کمپنیاں یہاں آکرسب کچھ لوٹ رہی ہیں۔ سبھی ٹھیکے اپنے باہری دوستوں کو دے دیئے گئے ہیں۔ باہری کمپنیوں سے متعلق ہمارے سبھی چھوٹے کاروبار برباد کئے جا رہے ہیں۔

بی جے پی پر کیا بڑا حملہ

پرینکا گاندھی نے کہا کہ جموں وکشمیر ملک کی بلندی ہے۔ قدرت نے آپ کو خوبصورتی، وسائل، بڑے بڑے روحانی پیشوا دیئے، جو یہاں سے چلے اور ملک میں مذہب اور امن کی بات کی، لیکن بی جے پی کے لیڈران نے جموں وکشمیر کو اپنے سیاسی شطرنج کا مہرا بنا دیا ہے۔ جموں وکشمیرکے لوگوں کے لئے پالیسیاں نہیں بنتی۔ جو بنتی بھی ہیں، وہ ملک میں سیاست کرنے کے لئے بنائی جاتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

50 minutes ago

Jammu and Kashmir: کیا این ڈی اے کے ساتھ جانے کی چل رہی ہے تیاری؟ نیشنل کانفرنس کا دو ٹوک جواب

حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…

2 hours ago

Gandhi and Vadra family tasted chhole bhature: گاندھی اور واڈرا خاندان نےچکھا چھولے بھٹورے کا ذائقہ، راہل گاندھی نے شیئر کی تصویر

اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…

2 hours ago

UP Politics: ’بی جے پی والے جھوٹے اور آئین مخالف‘، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر شیو پال یادو کا جوابی حملہ

سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو…

2 hours ago

GCC’s Investment Boom in India: گزشتہ دہائی میں ہندوستان میں جی سی سی ممالک کی سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ

مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…

4 hours ago