UP Politics: اتر پردیش کے اناؤ ضلع سے بی جے پی ایم پی ساکشی مہاراج نے بدھ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن پر جم کر حملہ کیا۔ دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال کے ذریعہ وزیر اعظم کی ڈگری دکھانے کا مطالبہ کرنے والی بات پر بی جے پی ایم پی نے کہا کہ کیجریوال سے گرگٹ بھی شرمندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ، پورا ملک جانتا ہے کہ دہلی کے لوگ پچھتا رہے ہیں۔ جتنا کیجریوال نے رنگ بدلا ہے اتنا تو گرگٹ بھی نہیں بدلتا ہے۔ الیکشن آنے دیجئے دہلی کی عوام ہی کیجریوال کو سبق سکھا دے گی۔
نصاب سے مغل تاریخ کو ہٹائے جانے کے خلاف احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے ساکشی مہاراج نے کہا کہ قلعہ مغلوں کا نہیں ہے، قطب مینار مغلوں کا نہیں ہے، تاج محل مغلوں کا نہیں ہے، ہمارے مندروں کو مسمار کر کے ان کی شکل دی گئی۔ بہتری تو ہمیں لانی ہی ہوگی۔
حال ہی میں ریاستی حکومت نے یوپی کے اسکولوں کے نصاب میں تبدیلی کرکے مغلوں کی تاریخ کو ہٹانے کی ہدایات دی ہیں۔ تو وہاں اپوزیشن اس کی مخالفت کر رہی ہے۔ اس پر اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ساکشی مہاراج نے کہا کہ اتراکھنڈ نے وہی فیصلہ لیا ہے جو یوپی نے لیا ہے۔ حکومت ہند کے فیصلے کے بعد ہی ریاست میں فیصلے لیے جا رہے ہیں۔ ملک کی ہر ریاست کو اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مودی-یوگی دور ہے۔ اکبر عظیم تھا۔ یہ پڑھایا جاتا تھا، لیکن اب- مہارانا پرتاپ عظیم تھے، چھترپتی شیواجی عظیم تھے، یہ سب کچھ سکھایا جائے گا۔ یہ قدم پہلے اٹھانا چاہیے تھا لیکن کسی نے ہمت نہیں کی لیکن یہ 56 انچ کے سینے والے مودی کی طاقت ہے۔
یہ بھی پڑھیں- Four Viewers won Cars in Jeeto Dhan Dhana Dhan Contest: جیو سینما کے ’’جیتو دھن دھنا دھن‘‘ مقابلے میں 4 ناظرین نے کاریں جیتیں
راہل گاندھی پر حملہ
راہل گاندھی اور پوری کانگریس پارٹی پی ایم مودی سے پوچھ رہی ہے کہ اڈانی کی کمپنی میں 20 ہزار کروڑ کس کے ہیں۔ اس پر بی جے پی کے فائر برانڈ ایم پی ساکشی مہاراج نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور راہل گاندھی بے لگام طنز میں ملوث ہیں۔ راہل کو دو سال کی سزا ہوئی، رکنیت بھی چلی گئی۔ یہ وہی بات ہے کہ ‘رسی جل گئی لیکن مروڑ نہیں گئی’۔
-بھارت ایکسپریس
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس کی۔…
ایکویٹی اسکیمیں جو 2024 میں میوچل فنڈ سیکٹر میں سرمایہ کاروں کے لیے سب سے…
یہ دھماکہ اس وقت ہوا، جب فیکٹری میں کام چل رہا تھا اورملازمین اپنے مستقل…
این ایس ای کے چیف بزنس ڈیولپمنٹ آفیسر سری رام کرشنن کے مطابق اس کلینڈر…
وزارت نے کہا کہ سی پی پی ایس کا پہلا پائلٹ پروجیکٹ گزشتہ سال اکتوبر…
اگر 2021 کی مردم شماری کرائی جاتی اور دیہی شہری آبادی کے اعداد و شمار…