قومی

NSE achieves 268 successful IPOs in 2024: این ایس ای نے 2024 میں ایشیا میں سب سے زیادہ آئی پی اوز کا  بنایاریکارڈ ، ایکویٹی کیپیٹل کے معاملے میں  بھی کیا ٹاپ

نیشنل اسٹاک ایکسچینج (NSE) نے 2024 میں ایشیا میں سب سے زیادہ IPOs یعنی انیشیل پبلک آفرنگ کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس کے علاوہ دنیا میں سب سے زیادہ ایکویٹی کیپیٹل بھی ایکسچینج سے اکٹھا کیا گیا ہے۔میڈیا بیان میں کہا گیا کہ ایکسچینج پر کل 268 کامیاب آئی پی اوز تھے، جن میں سے 90 مین بورڈ لسٹنگ سے تھے اور 178 چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) سے تھے۔ ان آئی پی اوز نے کل 1.67 لاکھ کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔

دنیا بھر میں کل 1,145 آئی پی اوز ہوئے

NSE پر سب سے بڑا انیشیل پبلک آفرنگ Hyundai Motor India  کا تھا۔ اس آئی پی او کی مالیت 27 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ تھی۔ یہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا IPO بھی رہا ہے۔عالمی سطح پر 2024 میں کل 1,145 آئی پی او آئے۔ ان میں سے 268 NSE کے شامل تھے۔ اس دوران شنگھائی اسٹاک ایکسچینج میں 101 آئی پی اوز آئے۔ اس کے بعد جاپان ایکسچینج گروپ 93 آئی پی اوز کے ساتھ آتا ہے۔ ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں 66 آئی پی اوز ہیں۔

پبلک ہونے والی کمپنیوں پر فوکس

این ایس ای کے چیف بزنس ڈیولپمنٹ آفیسر سری رام کرشنن کے مطابق  اس کلینڈر سال کے دوران آئی پی او کی ریکارڈ تعداد ہندوستانی معیشت کی مضبوطی اور صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔ مختلف شعبوں کی کمپنیاں عوامی منڈیوں کی اہمیت کو سمجھ رہی ہیں۔اس کے علاوہ 2024 میں ہندوستان میں 1.34 لاکھ کروڑ روپے  کی  کوالیفائیڈ انٹی ٹیوشن  پلیسمنٹ دیکھنے کو ملی تھی، اس کا مطلب ہے کہ سالانہ بنیادوں پر تقریباً 160 فیصد اضافہ ہوا۔

2024 ایکسچینج کے لیے بہترین سال تھا۔ سرمایہ کاروں کی تعداد 2.3 کروڑ سے بڑھ کر 10.9 کروڑ ہوگئی ہے۔ یہ ایک سال میں ایکسچینج سے سب سے بڑا اضافہ ہے۔ غور طلب ہے کہ اتر پردیش اور بہار جیسی ریاستوں میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ مہاراشٹر سے زیادہ رہا ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Adani Power: اڈانی پاور اور ڈروک گرین پاور بھوٹان میں 770 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور منصوبہ قائم کریں گے

یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…

7 minutes ago

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

3 hours ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

4 hours ago