علاقائی

Gujarat Samachar: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے معروف گجراتی اخبار ’’گجرات سماچار‘‘ کے مالک کو کیا گرفتار، کانگریس نے حکومت پر لگایا بدلہ لینے کا الزام

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعہ کو معروف گجراتی اخبار ’’گجرات سماچار‘‘ کے مالکان میں سے ایک باہوبلی شاہ کو اخبار کے دفتر پر چھاپے کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔ باہوبلی شاہ ’لوک پرکاشن لمیٹڈ‘ کے ڈائریکٹرز میں سے ایک ہیں، جو ’گجرات سماچار‘ کا مالک ہے۔ وہیں ان کے بڑے بھائی شریانش شاہ روزنامہ ’گجرات سماچار‘ کے منیجنگ ایڈیٹر ہیں۔

شریانش شاہ کے ذریعہ چلائے جانے والے گجراتی نیوز چینل جی ایس ٹی وی میں ڈیجیٹل سروسز کے سربراہ تشار ڈیو نے کہا کہ ای ڈی نے جمعہ کے دن صبح کے وقت باہوبلی شاہ کو حراست میں لیا۔ ایک فیس بک پوسٹ میں انھوں نے کہا کہ باہوبلی شاہ کو پہلے ای ڈی کے ذریعہ وی ایس اسپتال لے جایا گیا اور پھر ان کی صحت خراب ہونے کے بعد شہر کے زیڈس اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ای ڈی نے اب تک نہیں بتائی ہے حراست میں لینے کی وجہ

اب تک ای ڈی نے اس سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے اور اپنی اس کارروائی کے وجوہ پر روشنی نہیں ڈالی ہے۔ ’گجرات سماچار‘ کے ایک ملازم نے بتایا کہ ای ڈی نے باہوبلی شاہ کو جمعہ کی صبح حراست میں لیا اور وہ فی الحال اسپتال میں ہیں۔ واضح رہے کہ شاہ کو حراست میں لینے سے قبل محکمہ انکم ٹیکس نے احمد آباد میں جی ایس ٹی وی کے احاطے میں تقریباً 36 گھنٹے تک تلاشی لی تھی۔

تشار ڈیو نے ایک اور فیس بک پوسٹ میں کہا کہ آئی ٹی حکام کے جانے کے فوراً بعد ای ڈی نے جمعرات کی شام کو احاطے پر چھاپہ مارا۔ دریں اثنا گجرات کے ایم ایل اے اور کانگریس کے ریاستی ورکنگ صدر جگنیش میوانی نے ای ڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’گجرات سماچار‘ اور اس کے مالکان کو اس لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ پچھلے 25 سالوں سے یہ اخبار لگاتار مرکزی حکومت پر تنقیدی رپورٹس شائع کرتا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

India v Afghanistan Second T20: دوسرا ٹی20، سنجو-ابھیشیک کی 88 رن کی طوفانی شراکت، بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے دی شکست

سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…

9 hours ago

Freedom from Enslavement to Technology: ٹیکنالوجی کی غلامی سے آزادی، کیا ہے بھارت کا ’ڈی- ویپنائزنگ ٹیکنالوجی‘ منصوبہ اور ڈی پی آئی ماڈل؟

یو پی آئی، ڈیٹا پروٹیکشن قانون اور سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعے بھارت ڈیجیٹل خودمختاری…

10 hours ago