انٹرٹینمنٹ

کینسرسے جدوجہد کرنے والی معروف گلوکارہ نے توڑا دم، میوزک انڈسٹری کو صدمہ پہنچا

میوزک انڈسٹری سے ایک بہت مایوس کن خبر آرہی ہے۔ مشہور گلوکارہ گایتری ہزاریکا نے دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ بے حد کم عمر میں گلوکارہ گایتری ہزاریکا نے اس نیا کو الوداع کہہ دیا۔ اسامیا گلوکارہ گایتری ہزاریکا کی رحلت سے میوزک انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اپنی آواز سے سب کے دل چھونے والیں گایتری ہزاریکا آج سب کے دل بھاری کرکے اس دنیا سے چلی گئی ہیں۔ محض 44 سال کی عمرمیں گلوکارہ دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

کولن کینسر سے ہوئی گلوکارہ کی موت؟

دراصل، لمبے وقت سے گایتری ہزاریکا کولن کینسر سے جدوجہد کررہی تھیں۔ کینسرسے اس لڑائی میں آج ان کی ہارہوگئی۔ گوہاٹی کے نیم کیئراسپتال میں دوپہر تقریباً 2:15 بجے انہوں نے اپنی آخری سانس لی  تھی۔ اب اسپتال سے ڈاکٹر کا بیان بھی سامنے آچکا ہے۔ ڈاکٹرنے بتایا کہ گلوکارہ گایتری ہزاریکا اپنا کینسر کا علاج اسی اسپتال میں کرا رہی تھیں۔ حال ہی میں ان کی حالت کافی زیادہ خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

تین دن سے اس اسپتال میں داخل تھیں گایتری ہزاریکا

بتایا جا رہا ہے کہ گایتری ہزاریکا گزشتہ تین دن سے اس اسپتال میں داخل تھیں۔ کل انہیں آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا تھا اور وہیں انہوں نے دم توڑا ہے۔ اب گلوکارہ کے فینس اور میوزک انڈسٹری کے تمام فنکار اس خبر سے صدمے میں ہیں۔ انڈسٹری میں غم کی لہردوڑ گئی ہے۔ اب سوشل میڈیا پرلوگ گلوکارہ کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں اور ان کی فیملی کے لئے تعزیت کا اظہار کررہے ہیں۔

آسام کے وزیراعلیٰ نے پیش کیا خراج عقیدت

صرف سیلبس ہی نہیں، وہاں کے لیڈر بھی اسامیا گلوکارہ گایتری ہزاریکا کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی کمی کوئی بھی پوری نہیں کرپائے گا۔ ان کی رحلت سے میوزک انڈسٹری میں خالی پن پیدا ہوگیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ گایتری ہزاریکا کو ان کی بہترین آواز کے لئے جانا جاتا تھا۔ اب آسام کے وزیراعلیی نے بھی گایتری ہزاریکا کی موت پر غم کا اظہارکیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔ 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sepehran Airlines Boeing 737: اڑان کے بعد طیارے کا ٹائر ہوا ٹائر ہوا الگ، مسافروں میں خوف و ہراس

شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…

29 minutes ago

Mecca Drone Attack: مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا حوثی ڈرون، باغیوں نے مکہ پر حملے سے کیا انکار

یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…

1 hour ago

Delhi Weather Today: دہلی-این سی آر میں آج بونداباندی کے امکانات، جانئے محکمہ موسمیات کا تازہ اپ ڈیٹ

آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی…

2 hours ago

India v Afghanistan Second T20: دوسرا ٹی20، سنجو-ابھیشیک کی 88 رن کی طوفانی شراکت، بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے دی شکست

سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…

11 hours ago