Encounter in Jammu and Kashmir’s Kupwara: جموں کشمیر میں سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔ جموں و کشمیر میں ہندوستان-پاک سرحد لائن آف کنٹرول سے متصل کپواڑہ ضلع کے قریب سیکورٹی ایجنسیوں کے دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں 5 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ یہ دہشت گرد جموں و کشمیر پولیس اور فوج کے مشترکہ آپریشن میں مارے گئے ہیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے علاقے میں تلاشی مہم چلائی تھی اور اس تلاشی آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے ان پر گولیاں چلا دیں۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے اس تصادم میں 5 پاکستانی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
فوج نے پونچھ ضلع میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا
فوج نے جمعرات 15 جون کو جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا اور لائن آف کنٹرول کے قریب سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔ حکام نے بتایا کہ کرشنا گھاٹی سیکٹر میں سرچ آپریشن کے دوران یہ برآمدگی ہوئی ہے، جس میں اسٹیل کور کارتوس اور پاکستان میں تیار کردہ ادویات بھی شامل ہیں۔
جموں میں فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے بتایا کہ ہندوستانی فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے مشترکہ آپریشن میں الرٹ فوجیوں نے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ 14 اور 15 جون کی درمیانی شب دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…