قومی

Asaduddin Owaisi Speech on Hindutva Ideology: اسدالدین اویسی نے ہندتوا نظریے سے متعلق کہی یہ بڑی بات، کانگریس کو بھی 2024 کے لئے دی نصیحت

Asaduddin Owaisi Speech: لوک سبھا الیکشن 2024 سے متعلق سیاسی جماعتوں نے سیاسی ماحول تیار کرنا شروع کردیا ہے۔ اس میں ذات پات سے متعلق ماحول بھی شامل ہے۔ اس درمیان آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کانگریس پارٹی کو اس کے نظریے کے پیش نظرنصیحت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہندتوا کے نظریے کوزہرقراردیا ہے۔

اسدالدین اویسی نے کانگریس کولوک سبھا الیکشن 2024 اورتلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے نصیحت دی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کانگریس کواپنا نظریہ واضح کرنے کے لئے کہا۔ اے آئی ایم آئی ایم رکن پارلیمنٹ نے جمعرات (15 جون) کواپنے آفیشیل ٹوئٹرہینڈل سے اپنے بیان کا ایک ویڈیوجاری کیا۔

کانگریس بننا چاہتی ہے ہندتوا کی لیڈر: اویسی

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا، ”بہت سے لوگوں کو بڑی امید ہے کہ کانگریس پارٹی کچھ کرے گی۔ ہم بھی امید کرتے ہیں کہ کروآپ، ہم نہیں روکنا چاہتے آپ کو۔ مگرآپ یہ بتاؤ کہ آپ کا مقابلہ یہ ہوگا کہ مودی سے بڑا ہندتوا کے نظریے کا لیڈرمیں ہوں۔ زہرکا مقابلہ زہرسے کریں گے تو سب مرجائیں گے۔

تلنگانہ میں 100 رام مندر بنوائے گی کانگریس: اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اویسی نے کانگریس کو نصیحت دیتے ہوئے مزید کہا، ”اندھیرے کا مقابلہ اندھیرے سے کریں گے تو ہمیشہ کے لئے اندھیرا ہوجائے گا۔ آپ ظلم کا مقابلہ کیسے کریں گے۔ آپ بتائیں گے کہ میں بھی ویسا رہوں گا۔ کانگریس پارٹی تلنگانہ میں بولتی ہے کہ اگرہم کواکثریت ملی توہم 100 اسمبلی انتخابات میں 10 کروڑ کی لاگت سے رام مندربنوائیں گے۔”

یہ بھی پڑھیں:  Asaduddin Owaisi Slams RSS Chief Mohan bhagwat Claim: اسدالدین اویسی کا موہن بھاگوت پر پلٹ وار، کہا- ’ہندوستان میں مسلمان محفوظ ہیں یہ بولنے والے بھاگوت کون‘؟

تلنگانہ اسمبلی الیکن سے پہلے ہو رہی ہے زور آزمائش

لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے تلنگانہ میں اسی سال کے آخرمیں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ اسدالدین اویسی کی پارٹی تلنگانہ میں اپنا پورا زورلگا رہی ہے اورمسلم اکثریتی سیٹوں کے ساتھ ہی دیگرسیٹوں پر بھی اپنی موجودگی درج کرا رہی ہے۔ تلنگانہ اسمبلی الیکشن میں وزیراعلیٰ کے سی آر کی بی آرایس، کانگریس، بی جے پی اوراے آئی ایم آئی ایم انتخابی میدان میں ہوں گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Israel’s Big Statement on Ceasefire: اسرائیل کا بڑا بیان، غزہ میں اس وقت تک جنگ بندی شروع نہیں ہوگی جب تک حماس…

اسرائیلی حکام کے مطابق جنگ بندی کے پہلے دن غزہ سے تین خواتین یرغمالیوں کو…

2 minutes ago

Atal Innovation Mission: کشمیری طلباء کی کامیابی، اٹل انوویشن مشن میں شاندار کام

اٹل انوویشن مشن کے سابق ڈائریکٹر چنتن وشنو نے 26 دسمبر 2023 کو ایک رائے…

1 hour ago

Mann Ki Baat: من کی بات پروگرام میں پی ایم مودی نے کہا، اس بار یوم جمہوریہ ہے خاص

پی ایم مودی نے آئین ساز اسمبلی کے سربراہ ڈاکٹر راجندر پرساد کا ایک آڈیو…

1 hour ago

Outward foreign direct investment: گزشتہ سال 2024 میں بیرونی براہ راست سرمایہ کاری 17 فیصد بڑھ کر 37.68 بلین ڈالر ہوگئی

" مدن سبنویس، چیف اکنامسٹ، بینک آف بڑودہ نے کہا یہ ایک مثبت علامت ہے…

2 hours ago