علاقائی

Earthquake: منی پور کے بعد اب میگھالے میں زلزلے کے جھٹکے،ریکٹر اسکیل پر 3.7 کی شدت ریکارڈ

دنیا کے کئی ممالک میں ان دنوں زلزلے کے جھٹکے مسلسل محسوس کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں منگل کی صبح منی پور سمیت افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق منگل کی صبح منی پور کے نونی ضلع میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ صبح 2 بج کر 46 منٹ پر آیا اور اس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ افغانستان میں اس کی  شدت 4.1 تھی۔ تاجکستان میں زلزلے کی شدت 4.3 تھی۔

ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے پہلے 19 فروری کو آندھرا پردیش کے این ٹی آر ضلع کے نندیگاما قصبے میں زلزلہ آیا تھا۔ تاہم اچھی بات یہ تھی کہ جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ زلزلے کے جھٹکے اتوار کی صبح تقریباً 7.13 بجے آئے اور یہ 3.4 سیکنڈ تک جاری رہے۔ اہل علاقہ خوف و ہراس میں گھروں سے باہر نکل آئے اور سڑکوں پر آگئے۔

گجرات میں دو جھٹکے

ایک دن پہلے پیر 27 فروری کو گجرات کے کچھ اور امریلی میں زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔اس کی  شدت ریکٹر اسکیل پر بالترتیب 3.8 اور 3.3 ریکارڈ کی گئی۔ یہاں بھی کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ چند دنوں میں کچھ دیگر ریاستوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ترکی میں زلزلے کی وجہ سے یہاں کے لوگوں میں خوف کی فضا ہے۔ جیسے ہی ہلکا سا جھٹکا لگتا ہے لوگ فوراً گھروں سے نکل کر باہر نکل آتے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

1 hour ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

3 hours ago

Haryana Election 2024: شام 5 بجے تک ہریانہ میں 61 فیصد ہوئی ووٹنگ، جانئے کس ضلع میں ہوئی سب سے زیادہ ووٹنگ

ہریانہ میں پہلی بار 5 بڑی سیاسی جماعتیں کانگریس، بی جے پی، جننائک جنتا پارٹی…

6 hours ago