-بھارت ایکسپریس
جموں و کشمیرمیں عام لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں پر سیکورٹی فورسز لگاتار شکنجہ کس رہے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے پلوامہ میں انکاؤنٹر میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ گزشتہ دنوں دہشت گردوں نے ایک کشمیری پنڈت کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے منگل کی صبح اونتی پورہ علاقہ میں انکاؤنٹر کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
ٹوئٹر پر کمشیر زون پولیس نے کہا پلوامہ ضلع کے پدگم پورہ اونتی پورہ میں انکائونٹر ہوا۔ جموں و کشمیر پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بارے میں اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا، انکاؤنٹر میں ایک دہشت گرد مارا گیا ہے، اس دہشت گرد کی لاش ابھی تک برآمد نہیں ہوئی ہے۔ سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ چار بجے تک جاری رہا۔ صبح 4:30 بجے تک انکاؤنٹر جاری رہاتھا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اتوار کو ایک اور ٹارگٹ کلنگ میں ایک کشمیری پنڈت سنجے شرما کو اس وقت دہشت گردوں نے گولی مار دی جب وہ پلوامہ ضلع کے مقامی بازار میں جا رہے تھے۔ انہیں اسپتال لے جایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے چند گھنٹوں کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔۔
سنجے شرما کے قتل کے بعد پولیس نے بتایا تھا کہ ان کے گاؤں میں مسلح فورس تعینات کر دی گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…