علاقائی

Jhalawar Accident: راجستھان کے جھالاواڑ میں نشے میں دھت کار ڈرائیور کا قہر، ایک ہلاک، دو زخمی

جھالاواڑ: راجستھان کے جھالاواڑ ضلع کے مشرولی علاقے میں بدھ کے روز ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان کی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد غصے میں بھرے گاؤں والوں نے کار کو آگ کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے بڑی مشقت کے بعد ہجوم کو قابو میں کیا اور معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

نعیم حسین ولد مبارک حسین کی ہوئی موت

اطلاعات کے مطابق، سِلیہہ گڑھ کی کنٹھالی ندی کے قریب شراب کے نشے میں دھت کار ڈرائیور نے سامنے سے آ رہی موٹرسائیکل کو زور دار ٹکر مار دی۔ حادثے میں موٹرسائیکل سوار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مہلوک کی شناخت بولیا گاؤں کے رہنے والے نعیم حسین ولد مبارک حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

ہجوم نے ملزم کی کار کو گھیر کر لگا دی آگ

نعیم حسین کی موت کی خبر ملتے ہی گاؤں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے بڑی تعداد میں گاؤں والے موقع پر جمع ہو گئے اور ملزم کی کار کو گھیر کر آگ لگا دی۔ حادثے کے بعد لوگوں نے سِلیہہ گڑھ پُل پر جام لگا دیا، جس سے تقریباً 30 منٹ تک آمدورفت مکمل طور پر بند رہی۔

حالات پر قابو پانے کے لیے کرنی پڑی محنت 

پولیس اور انتظامیہ کو حالات پر قابو پانے کے لیے کافی محنت کرنی پڑی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے ہجوم کو سمجھا بجھا کر پرامن کیا اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

تیز رفتار کار پہلے بھی مچا چکی ہے تباہی

گاؤں والوں کے مطابق، تیز رفتار کار نے اس سے پہلے گاؤں کے چند افراد اور ان کی بھینسوں کو بھی ٹکر ماری تھی۔ اس حادثے میں سُگن بائی اور 55 سالہ رادھے شیام مالی شدید زخمی ہو گئے، جبکہ دو بھینسوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے فوراً ضلع اسپتال بھیجا گیا۔

انتظامیہ سے سخت کارروائی کرنی کی اپیل

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ شراب کے نشے میں بدمست ڈرائیوروں کا لاپرواہ ڈرائیونگ کرنا اب عام ہو گیا ہے اور انتظامیہ کو اس پر سخت کارروائی کرنی چاہیے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Senior BJP leader Lal Krishna Advani: لال کرشن اڈوانی کی طبیعت اب کیسی ہے؟ اسپتال سے سامنے آیا ہیلتھ اپ ڈیٹ

لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…

1 hour ago

Tragic incident in Greater Noida, Uttar Pradesh: گریٹر نوئیڈا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت، علاقے میں سنسنی

یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…

2 hours ago

From Clay To Consciousness: مٹی سے شعور تک، قدیم ہندوستانی مذہبی متون کی روشنی میں دیوی درگا کی مورتی کا مفہوم

مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…

3 hours ago

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…

5 hours ago