بانکا: بہار کے ضلع بانکا سے سنسنی خیز خبر سامنے آ رہی ہے۔ یہاں کے شمبھو گنج تھانہ علاقے میں شر پسندوں نے گھر میں سو رہے ایک معذور بزرگ جوڑے کو قتل کر دیا۔ پولیس نے بدھ کے روز دونوں لاشوں کو برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کو پہلی نظر میں زمین کے تنازعہ پر قتل کا شبہ ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ گاؤں والوں کی اطلاع کے بعد بدھ کے روز کھپرا گاؤں میں ایک جھونپڑی نما مکان سے ایک بزرگ جوڑے کی لاش برآمد ہوئی۔ مرنے والوں کی شناخت 70 کے انیرودھ یادو اور ان کی 65 سالہ بیوی چورسیہ دیوی کے طور پر کی گئی ہے۔ میاں بیوی دونوں معذور تھے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ جوڑا گاؤں سے کچھ فاصلے پر ایک سنسان جگہ پر اپنی زمین پر جھونپڑی نما مکان بنا کر اور کھیتی باڑی کا کام کر کے برسوں سے رہ رہے تھے۔ اس جوڑے کی کوئی اولاد نہیں تھی اس لیے گھر میں صرف دو لوگ رہتے تھے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ان کے پاس تقریباً ایک بیگھہ زمین ہے، جس پر یہ جوڑا کھیتی باڑی کرتا تھا۔ گاؤں والوں کو بدھ کی صبح اس واقعہ کا علم ہوا۔ اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔
شمبھو گنج تھانے کے سب انسپکٹر امت کمار نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی، دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
شبہ ہے کہ بد معاشوں نے پہلے ان کی پٹائی کی اور پھر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کرکے انہیں قتل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک قتل کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ شبہ ہے کہ جوڑے کو زمین کے تنازعہ پر قتل کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…