ووکس پاپولی پارلیمنٹیرینز ڈیبیٹ کا ایک دلچسپ سیشن ’’ویلی آف ورڈز انٹرنیشنل لٹریچر اینڈ آرٹس فیسٹیول کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔ اس فسٹیول کا موضوع “خارجہ پالیسی حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، آئیڈیلسٹ نہیں۔ اس تقریب میں سرکردہ شخصیات شرکت کریں گی۔”
معروف ماہر تعلیم کے افتتاحی کلمات
اس ’ویلی آف ورڈز انٹرنیشنل لٹریچر اینڈ آرٹس فیسٹیول میں دہلی یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کی سربراہ پروفیسر ریکھا سکسینہ افتتاحی کلمات پیش کریں گی۔ اس پینل میں کمل جیت سہراوت (بی جے پی)، گورو گوگوئی (آئی این سی)، لاو سری کرشنا دیورایالو (ٹی ڈی پی)، پروفیسر منوج جھا (آر جے ڈی)، سنت بلبیر سنگھ سیچیوال (عام آدمی پارٹی)، ڈاکٹر وی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ سیواداسن (سی پی آئی-ایم)، اور پشپندر سروج (ایس پی)اس تقریب میں موجود ہوں گے۔
ادب اور فنون کا جشن
اس سیشن کو ڈاکٹر آمنہ جو کہ ایک ماہر تعلیم اور مصنفہ ہیں، انہوں نے ترتیب دیا ہے۔ ڈاکٹر سنجیو چوپڑا، ایل بی ایس این اے اے کے سابق ڈائریکٹر، پالیسی تجزیہ کار، اور مورخ نے بتا یا کہ ویلی آف ورڈز انٹرنیشنل لٹریچر اینڈ آرٹس فیسٹیول کے آٹھویں ایڈیشن میں 50 سیشنز، 12 کتابوں کی رونمائی، اور تین نمائشیں شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ یہ نمائش عالمی پیمانے پر اپنی خصوصیات کے علاوہ نمایاں طورپر ادب اور فنون کی بصیرت کو فروغ دیتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…