سمندری طوفان فینگل نے ہفتے کے روز تمل ناڈو اور پڈوچیری میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ اس کی وجہ سے چنئی ایئرپورٹ کو ہفتہ سے اتوار کی صبح تک بند رکھنا پڑا۔ اس دوران چنئی ایئرپورٹ سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں خراب موسم کے درمیان طیارے کو لینڈ کرنے کی کوشش کو خطرناک طریقے سے ناکام ہوتے دکھایا گیا ہے۔ انڈیگو کی فلائٹ 6E 683، جو ممبئی سے چنئی آ رہی تھی، اس طیارے نے چنئی ایئرپورٹ پر اترنے کی کوشش کی، لیکن تیز ہواؤں اور خراب موسم کی وجہ سے پائلٹ نے سمجھداری سے لینڈنگ ملتوی کر دی اور دوبارہ ٹیک آف کیا۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے، جس میں طیارہ تیز ہواؤں کے باعث رن وے پر ٹھیک سے لینڈ نہیں کر پارہا ہے۔ رن وے پر اترنے کی کوشش کے دوران طیارہ بار بار ہوا میں جھولتا رہا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آخری لمحات میں پائلٹ نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو ٹیک آف کرانے کا فیصلہ کیا اور سینکڑوں مسافروں کی جانیں بچائیں۔
اب اس پورے واقعہ پر انڈیگو کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ ایئر لائنز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے ممبئی سے چنئی آنے والی فلائٹ نمبر 6E 683 نے ہوا میں ہچکولے کھانے لگی ۔ پرواز کو ایک چکر لگانا پڑا۔ یہ حفاظتی معیار ہے۔ ہمارے پائلٹ ایسے حالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جب محفوظ لینڈنگ کرنے میں دشواری پیش آتی ہے تو ہمیں گو راؤنڈ کیا جاتا ہے۔ ہم ایک بار پھر اپنے مسافروں، ہوائی جہاز اور عملے کے ارکان کی حفاظت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک مسلسل مہا کمبھ کی خبریں نمایاں طور پر نشر کر…
مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی…
فرانس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2025 میں پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی…
صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت…