سیاست

Chirag Paswan: چراغ پاسوان نے کہا کہ  آر جے ڈی کو بولنے کا حق نہیں ہے’، – وہ خود کرپٹ ہے

راشٹریہ جنتا دل نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے دورے پر سوال اٹھائے جارہے ہیں ۔ آر جے ڈی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ 252 کروڑ روپے کا غلط استعمال کرنے کے لیے دورے پر جا رہے ہیں۔ اب اس پر  مرکزی وزیر اور ایل جے پی آر کے قومی صدر چراغ پاسوان نے اس پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی کو بولنے کا حق نہیں ہے۔ وہ خود کرپٹ ہے، ان کے وقت میں  چارہ گھوٹالہ ہوایہ  بتانا ہوگا۔ راشٹریہ جنتا دل کو بدعنوانی اور پیسے کے غلط استعمال پر بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

کانگریس کو بھی نشانہ بنایا

جب کانگریس نے کہا کہ آئین خطرے میں ہے تو انہوں نے پوچھا کہ آئین کہاں خطرے میں ہے۔ اپوزیشن سمجھ نہیں پا رہی کہ عوام کیا چارہی ہے۔ اگر آئین خطرے میں ہوتا تو عوام این ڈی اے اتحاد کو دو ریاستوں میں بڑی جیت نہ دلاتے۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ درحقیقت اگر آئین کو خطرہ تھا تو وہ 1975 میں تھا۔

چراغ پاسوان نے چیتن آنند کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم زندہ قوم ہیں اوراس کا بدلہ لیا جائے گا۔ اس پر چراغ پاسوان نے کہا کہ یہاں کوئی مردہ قوم نہیں ہے۔چھوڑیں ہم کن کی بات کرتے ہیں۔این ڈی اے کے تمام پارٹی کے لیڈروں نے میری پارٹی کی یوم تاسیس پر وزیر اعلی سے لے کر بی جے پی کے تمام بڑے لیڈروں نے  یہ بتایا کہ کون صحیح ہے، کون غلط اور کون کس کے ساتھ ہے۔

دہلی حکومت کو کرپٹ کہا

دہلی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر کوئی سب سے زیادہ کرپٹ پارٹی ہے تو وہ عام آدمی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس سطح کی کرپشن ان کی پارٹی میں ہوئی ہے وہ کہیں اور نہیں ہوئی اور اسی وجہ سے ان کے لیڈر جیل گئے اور ان کے بڑے لیڈر بھی جیل گئے۔ دہلی کے لوگ جانتے ہیں کہ کیا کرنا ہے اور دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کا آنا یقینی ہے، کیونکہ وہاں کی حکومت کی بدعنوانی سے عوام تنگ آچکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

تاجروں کی اپیل بے اثر، یکم نومبر کو ہی ہوگی رام لیلا میدان میں انڈیا الائنس کی مہا ریلی، ملیکارجن کھڑگے نے کی یہ بڑی اپیل

کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ یہ صرف ووٹ بچانے کی لڑائی نہیں، بلکہ…

10 minutes ago

Judge’s son in a Mercedes released: جج صاحب کا مرسڈیز چلانے والا نابالغ بیٹا رہا، متوفی کے اہل خانہ نے پولیس پر اٹھائے سوال

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، کیرالا ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ…

48 minutes ago

Congress Protest at Ramlila Maidan: ’’مودی سے کہیے گیانیش کمار کو برطرف کریں، 30 سیکنڈ میں احتجاج ختم ہوجائے گا‘‘ دہلی کے تاجروں سے راہل گاندھی کی اپیل

راہل گاندھی نے انتخابی بے ضابطگیوں کے الزامات اور الیکشن کمیشن کے خلاف جاری احتجاج…

55 minutes ago