عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے لئے کانگریس نے تشکیل دی منی کمیٹی
کانگریس نے ہریانہ میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی ریاست میں اتحاد سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور پارٹی ہائی کمان کو رپورٹ پیش کرے گی۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر ممکنہ طور پر یہ طے کیا جائے گا کہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو کتنی سیٹیں دی جا سکتی ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے ریاست میں 10 سیٹوں کا مطالبہ کیا ہے۔
دیپک بابریا، دیپندر ہڈا اور اجے ماکن اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے اور وہ سیٹ شیئرنگ کے معاملے پرعام آدمی پارٹی لیڈروں سے بات چیت کریں گے۔ وہ ان 12 سیٹوں پر بھی نظر رکھیں گے اور ان پر تبادلہ خیال کریں گے جہاں کانگریس کے اندر اس بات پر تنازعہ چل رہا ہے کہ ان سیٹوں پر کون امیدوار بنائے جائیں۔
کانگریس اتحاد کو لے کرتذبذب کا شکار ہے ۔
ورکنگ کمیٹی کی پہلی میٹنگ ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی سے اقتدار چھیننے کی کانگریس کی کوششوں میں محض ایک ابتدائی وارم اپ ثابت ہوئی۔ اس ملاقات کے بعد ایسے اشارے ملے تھے کہ پارٹی کو اتحاد کی مخمصے سے نمٹنے میں کئی محاذوں پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کانگریس کے اقتدار میں آنے کی امیدوں کے ساتھ، ریاست میں سیٹوں کی تقسیم پارٹی کے لیے کافی مشکل ثابت ہوسکتی ہے۔
راہل گاندھی نے اتحاد کی بات کی تھی۔
راہل گاندھی نے لیڈروں سے کہا کہ وہ دیکھیں کہ کیا ان کے ساتھ کام کرنے کی کوئی گنجائش ہے۔ ان سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ انڈیا اتحاد کے حصہ کے طور پر کچھ سیٹیں دینے کا راستہ تلاش کریں۔ غور طلب ہے کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ کانگریس کا اتحاد ناکام ہو گیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان اکثر تنازعہ دیکھا جاتا رہا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی،…
مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی…
سال 1564 میں جب آصف خان کی قیادت میں ایک بڑی مغل فوج نے گونڈوانا…
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…
روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…