قومی

Award Ceremony: مشہور اداکارہ پونم ڈھلوں کو ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا

دہلی کے پانچ ستارہ ہوٹل میپل گولڈ میں ایک شاندار ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں الگ الگ کٹیگری میں لوگوں کو ان کی خدمات کے لئے بالی ووڈ اداکارہ پونم ڈھلوں اور ایلینا ٹوٹیجا کے ذریعہ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ اسی ضمن میں ہربل میڈیسن کے شعبے میں اپنا خاص تعاون دینے کے لئے آیورویدا باسکیٹ کو بیسٹ ہربل کمپنی آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ آیورویدا باسکیٹ کے سینئر ڈاکٹر، ڈاکٹر سید وجاہت علی اور 24×7 میڈیا کے مارکیٹنگ ہیڈ شانتنو اروڑہ نے مشہورفلم اداکارہ پونم ڈھلوں کے ہاتھوں سے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

آپ کو بتادیں کہ ڈاکٹر وجاہت علی مسلسل آیورویدا باسکیٹ کے چینل کے ذریعہ سے صحت سے متعلق جانکاریاں لوگوں تک پہنچاتے رہتے ہیں۔ اس شاندار پروگرام میں 24×7 میڈیا کے ایڈیٹر اِن چیف معروف رضا اور 24×7میڈیا کے ایڈیٹر گریجا شنکر پرساد نے اداکارہ پونم ڈھلوں کو فلم انڈسٹری میں ان کے بہترین کام کے لئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈس سے نواز۔ وہیں ایلینا ٹوٹیجا کو بالی ووڈ اور ٹی وی انڈسٹری میں ان کے تعاون کے لئے سرفرازکیا۔

اس دوران رنگا رنگ پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بالی ووڈ، فیشن، میک اپ آرٹسٹ، بزنس مین اورصحافیوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے اورچار چاند لگانے کا سہرا بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پونم ڈھلوں اور انٹرٹینمنٹ دنیا کی مشہورشخصیت ایلینا ٹوٹیجا کو جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

33 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

1 hour ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

1 hour ago