علاقائی

Cold Wave: دہلی یوپی سمیت شمالی ہندوستان میں سردی کی شدت برقرار ،دہلی این سی آر میں یلو الرٹ

Cold Wave:پیر کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری طرف، دہلی کے صفدرجنگ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 4.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، پالم میں صبح 5.30 بجے تک کم سے کم درجہ حرارت 6.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی میں سرد لہر کو لے کر یلو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شملہ میں برف باری کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران سیاح برف باری سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔
18 سے 20 جنوری کے دوران جموں کشمیر، لداخ، مظفرآباد، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ دریں اثنا، دوسرا ویسٹرن ڈسٹربنس 20 سے 24 جنوری تک جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں بارش اور برف باری کا باعث بن سکتا ہے۔ 20 سے 22 جنوری کے درمیان شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں بھی بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

پٹیالہ، پٹھان کوٹ اور گرداسپور میں بھی سردی کی لہر برقرار رہی اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 2.3، 4.7 اور تین ڈگری سیلسیس رہا۔ پنجاب اور ہریانہ کے مشترکہ دارالحکومت چندی گڑھ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ حصار ہریانہ کا سب سے سرد مقام رہا۔ حصار میں کم سے کم درجہ حرارت 0.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ امبالہ میں یہ 5.6 ڈگری سیلسیس تھا۔ کرنال، نارنول، روہتک، بھیوانی اور سرسا میں بالترتیب کم سے کم درجہ حرارت دو، تین، 2.2، 4.1 اور 1.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ساتھ ہی ناردرن ریلوے زون میں دھند کی وجہ سے 15 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔

سموگ کا ہماری صحت پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔ سموگ زہریلے ذرات پر مشتمل ہوتا ہے جیسے نائٹروجن آکسائیڈ، غیر مستحکم نامیاتی مرکبات اور سلفر ڈائی آکسائیڈ۔
درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے کئی بیماریوں کا خطرہ ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔ سردی کے  موسم ہونے کی وجہ سے نزلہ، زکام، دمہ اور نمونیا جیسی بیماریاں ہونے لگتی  ہیں ۔ ایسے میں سردیوں میں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ضروری ہو جاتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

21 minutes ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

48 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago