علاقائی

Fuel Price in India: پٹرول و ڈیزل کی نئی قیمتیں ہوئیں متاثر ،جانئے آپ کے شہر میں کتنا مہنگا ہوا آئل

Fuel Price in India: بین الاقوامی مارکیٹ میں خان تیل کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ کروڈ آئل کے داموں میں ایک فیصدی سے زیادہ کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت میں تیل کمپنیوں نے روز کی طرح پٹرول ڈیزل کے نئی قیمتوں جاری کردی ہیں۔خام تیل کی بات کریں تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت آج تقریباً ایک ڈالر کم ہوکر 84.11 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی تقریباً 0.80 ڈالر کم ہوکر 78.77 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

ملک کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ 17 جنوری کو ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

نئی شرحیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں

ہر روز صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق صبح 6 بجے سے ہوگا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔

دہلی میں پٹرول 96.72  روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہےجب کے ڈیزل 89.62روپے فی لیٹر،سی این جی79.56، میں دستیاب ہے۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پٹرول 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
ان شہروں میں ریٹ بدل گئے
نوئیڈا میں پٹرول 96.65 روپے اور ڈیزل 89.82 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے۔ غازی آباد میں پٹرول 96.58 روپے اور ڈیزل 89.75 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے۔پٹنہ میں پٹرول 107.24 روپے اور ڈیزل 94.04 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے۔ لکھنؤ میں پٹرول 96.57 روپے اور ڈیزل 89.76 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے۔احمد آباد میں پٹرول 96.56 روپے اور ڈیزل 92.30 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

نئی دہلی :سی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے شہریوں سے ترنگا لے کر…

10 minutes ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

9 hours ago

Cnap System Telecom Rule: اسپیم اور فرضی کالز کا کھیل ختم! یکم نومبر سے موبائل صارفین کے لیے بڑی تبدیلی، جانیے پوری خبر

موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…

10 hours ago