علاقائی

Delhi High Court : وزیر اعلی اروندکیجریوال کو دہلی ہائی کورٹ سے جھٹکا، مجرمانہ ہتک عزت کے معاملے میں عدالت کی طرف سے جاری سمن کو چیلنج کرنے سے متعلق درخواست مسترد

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طرف سے اگروال ووٹروں کے ناموں کو حذف کرنے کے الزام کے خلاف دائر مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے میں راؤز ایونیو کورٹ کی طرف سے جاری سمن کو چیلنج کرنے والی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے کیجریوال اور دیگرلیڈران کے خلاف دائر مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے کو منسوخ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے کیجریوال، آتشی اور دیگر کو ٹرائل کورٹ میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔ یہ حکم جسٹس انوپ کمار مہدیرتا نے دیا ہے۔

بی جے پی لیڈر نے 2019 میں عرضی داخل کی تھی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ دہلی بی جے پی لیڈر راجیو ببر کی جانب سے 2019 میں داخل کی گئی درخواست میں کجریوال کے علاوہ آتشی، منوج کمار اور سشیل کمار گپتا کو ملزم بنایا گیا تھا۔ جس پر عدالت نے کیجریوال اور دیگر کو سمن جاری کرتے ہوئے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

اس سے قبل 28 مئی کو دہلی ہائی کورٹ نے دونوں فریقوں کی جرح کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ راجیو ببر نے الزام لگایا ہے کہ کیجریوال نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو بی جے پی کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی۔ دہلی کی ووٹر لسٹ سے اگروال برادری کے لوگوں کے نام ہٹانے سے متعلق دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے بیان کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

اگروال برادری کا نام ووٹر لسٹ سے حذف کرنے کا الزام

اگروال برادری کے لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کو لے کر بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے درمیان الزامات لگائے گئے۔ بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے لیڈروں اور خود اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ بی جے پی نے دہلی کے کل 8 لاکھ بنیا ووٹروں میں سے چار لاکھ کے نام کیوں حذف کیے، جواب دیں۔ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسی بی جے پی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تاجروں کے کاروبار تباہ ہو گئے۔ اسی لیے بنیا اس بار بی جے پی کو ووٹ نہیں دے رہے ہیں۔ تو کیا اس کا مطلب ہے کہ آپ ان کے ووٹ کاٹ دیں گے؟ کیا آپ اس طرح جیت جائیں گے؟

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

6 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

7 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

7 hours ago