علاقائی

Chandigarh blast case: چنڈی گڑھ دھماکہ معاملہ، پنجاب میں کلیدی ملزم گرفتار، گولہ بارود بھی برآمد

چنڈی گڑھ: پنجاب پولیس نے جمعہ کے روز چنڈی گڑھ کے سیکٹر 10 میں گرینیڈ دھماکے کے کلیدی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ دھماکہ بدھ کے روز ایک گھر میں ہوا تھا۔ چنڈی گڑھ پولیس نے جمعرات کے روز دو مشتبہ افراد کی گرفتاری کی اطلاع دینے والے کے لیے 2 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

پولیس نے مرکزی ایجنسی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دستی بم دھماکے کیس کے کلیدی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس گورو یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا کہ امرتسر رورل کے رہنے والے روہن مسیح کی گرفتاری اور دیگر ملزمان کی شناخت سے معاملہ حل ہو گیا ہے۔ اس کے پاس سے ایک 9 ایم ایم گلوک پستول اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

پوری سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے چنڈی گڑھ پولیس کے ساتھ مشترکہ طور پر مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم اسٹیٹ اسپیشل آپریشن سیل امرتسر کی تحویل میں ہے۔ روہن نے 11 ستمبر کو ہونے والے گرینیڈ دھماکے میں اپنے کردار کا اعتراف کیا ہے۔

مکان کے مالک نے دعویٰ کیا کہ آٹو رکشا میں سفر کرنے والے دو افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔ دھماکے سے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، حالانکہ، واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ معلومات کے مطابق پنجاب پولیس کا ایک ریٹائرڈ افسر اس گھر میں رہتا ہے جہاں حملہ ہوا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اسے نشانہ بنایا گیا تھا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کنور دیپ کور نے دھماکے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا، ’’بہت زوردار آواز سنی گئی، کچھ دباؤ کے ساتھ کم شدت کا دھماکہ ہوا، جس سے کچھ کھڑکیوں اور دیگر اشیاء کو نقصان پہنچا۔

دھماکے سے 5-8 انچ گہرا گڑھا پڑ گیا

اس دوران شکایت کنندہ گھر کے برآمدے میں بیٹھا تھا۔ ’’انہوں نے مشتبہ افراد کو دیکھا۔‘‘ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سینٹرل فرانزک سائنس لیبارٹری (سی آئی ایس ایف) کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے نمونے اکٹھے کئے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے سے 5-8 انچ گہرا گڑھا پڑ گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Jammu Kashmir Assembly Election: جموں و کشمیر کی عوام 10 سال بعد ڈالے گی ووٹ، 24 نشستوں پر ووٹنگ شروع

چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق 18…

38 mins ago

Bulldozer Action Case: بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا اپوزیشن نے کیا خیرمقدم، جانئے کس نے کیا کہا؟

 بلڈوزرکارروائی پرسپریم کورٹ کے فیصلے کا تمام اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے استقبال کیا ہے۔…

8 hours ago

Bulldozer Action Case: مولانا محمود مدنی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بتایا خوش آئند، سالسٹر جنرل نے اٹھایا سوال

سپریم کورٹ نے بلڈوزرکارروائیوں کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی اور…

9 hours ago

The International Fentanyl Conundrum: بڑھتا ہوا فینٹینیل بحران: ایک عالمی ایمرجنسی

افسوس کی بات یہ ہے کہ فینٹینیل کو منشیات کی غیر قانونی مارکیٹ میں ایک…

11 hours ago

Lebanon Pager Blast: لبنان میں سیریل پیجر دھماکہ، 8 افراد ہلاک، 2800 زخمی، اسرائیل کا ہاتھ ہونے کا خدشہ

لبنان میں سلسلہ وار پیجر دھماکے ہوئے ہیں۔ اس میں 8 لوگوں کی موت ہو…

11 hours ago