بھارت ایکسپریس–
ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں نے جمعرات (12 ستمبر) تک اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر دیے ہیں۔ اب ہر کوئی مہم میں پوری طرح مصروف ہے۔ ادھر ہریانہ کے سابق وزیر داخلہ اور امبالہ کینٹ سے بی جے پی کے امیدوار انل وج نے کانگریس کو لے کر بڑا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے پر بھی بیان دیا ہے۔
کانگریس کے تعلق سے بی جے پی کے امیدوار انیل وج نے کہا، “یہ (کانگریس) کاخیمہ کا ایک گروپ ہے اور ہرخیمہ اپنے اپنے لوگوں کو میدان میں اتارا ہے، کوئی بھی ہمارے خلاف الیکشن لڑنے کے لیے آ سکتا ہے۔ میں نے یہاں تک کہا تھا کہ بھوپیندر سنگھ ہڈا اگر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو بلاشبہ مقابلہ آرائی کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر راہل گاندھی میدان میں آکر مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں، انہیں اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا، ہمارے لوگ سب جانتے ہیں۔
اروند کیجریوال کی ضمانت پر کیا کہا؟
اروند کیجریوال کی ضمانت پر انہوں نے کہا کہ ضمانت ملنے کا مطلب بری ہونا نہیں ہے، انہیں شرائط کے ساتھ ضمانت ملی ہے، پابندیاں اب بھی ان کے ساتھ ہیں،پہلے وہ جیل میں تھے اور اب وہ جیل میں نہیں ہیں۔ ہریانہ میں اروند کیجریوال آئیں۔ لوگ ان کو دیکھنا چاہتے ہیں جس نے اتنے جرائم کیے ہیں۔
امبالہ میں سہ رخی مقابلہ
آپ کو بتاتے چلیں کہ ہریانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے امبالہ کینٹ سے بی جے پی امیدوار انل وج کے خلاف پرمل پاری کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ یہاں سے عام آدمی پارٹی نے راجویندر کور کو ٹکٹ دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس–
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…