علاقائی

Accident on Delhi-Mumbai Expressway: دوسہ میں دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر ٹرک سے ٹکرائی کار، نوئیڈا کے چار افراد کی ہوئی ہلاکت

جے پور: راجستھان کے دوسہ ضلع میں منگل کے روز دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار کے ایک ٹرک سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ پَپردہ پولیس اسٹیشن حدود میں پلر نمبر 193 کے قریب صبح تقریباً 5:30 بجے پیش آیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار ٹرک کے نیچے پھنس گئی اور ایکسپریس وے پر تقریباً آٹھ کلو میٹر تک گھسٹتی چلی گئی۔

گاڑی میں سوار افراد بری طرح تباہ شدہ کار میں پھنس گئے تھے۔ لاشوں کو نکالنے کے لیے پولیس کو کافی مشقت کرنی پڑی۔ نانگل راجاوتان (دوسہ) کے ڈی ایس پی دیپک مینا کے مطابق، نوئیڈا کے پانچ یاتری مدھیہ پردیش کے اجین میں مہاکال مندر کے درشن کے بعد واپس گھر لوٹ رہے تھے۔

زخمی کو دوسہ کے ضلع اسپتال میں کرایا گیا داخل

مہلوکین کی شناخت راہل گپتا (35)، پارس اگروال (35)، پرنس گپتا (23) اور وکرم سنگھ (30) کے طور پر ہوئی ہے، جو سبھی اتر پردیش کے نوئیڈا کے رہنے والے تھے۔ پانچواں مسافر برج موہن گپتا، جو کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھا تھا، معمولی زخمی ہوا ہے اور اسے دوسہ کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

لالسوٹ سے دہلی کی جانب جا رہی تھی ہریانہ کی کار

ہریانہ رجسٹریشن نمبر والی یہ کار لالسوٹ سے دہلی کی جانب جا رہی تھی کہ راہواس پولیس اسٹیشن حدود میں الودا گاؤں کے قریب ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تیز رفتاری کے باعث کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر کچل گیا اور ٹرک کے نیچے پھنس گیا۔

کافی جدوجہد کے بعد کار کو ٹرک سے الگ کیا گیا

پپردہ پولیس اسٹیشن کے افسران کے مطابق، ٹرک ڈرائیور کو فوری طور پر ٹکر کا احساس نہیں ہوا، جس کی وجہ سے کار پولیس اسٹیشن کے علاقے تک گھسٹتی چلی گئی۔ پولیس اور ایکسپریس وے ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور کافی جدوجہد کے بعد کار کو ٹرک سے الگ کیا گیا۔

معاملے میں آگے کی کارروائی کر رہی ہے پولیس

حادثے کے بعد کچھ دیر کے لیے ایکسپریس وے پر ٹریفک متاثر رہا۔ تباہ شدہ گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے کے بعد آمد و رفت معمول پر آ گئی۔ پولیس کے مطابق، معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

8 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago