نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کے 77ویں یوم جمہوریہ پر نیک تمناؤں کے اظہار پر قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈس کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کے مجوزہ دورۂ بھارت کا خیرمقدم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ قبرص بھارت کا قریبی دوست اور قابلِ اعتماد شراکت دار ہے اور دونوں ممالک اپنی جامع شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ صدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈس کی جانب سے موصول ہونے والی گرمجوش مبارک باد قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت اور قبرص کے تعلقات باہمی اعتماد، دوستی اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں، جنہیں مستقبل میں مزید وسعت دی جائے گی۔ وزیر اعظم نے صدر قبرص کے آئندہ بھارت کے دورے کا بھی خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ان کی میزبانی کے منتظر ہیں۔
اس سے قبل قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈس نے یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیر اعظم مودی اور بھارت کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی تھی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ قبرص بھارت کے ساتھ دیرینہ دوستی، مشترکہ جمہوری اقدار اور مسلسل مضبوط ہوتی
شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مئی میں بھارت کے دورے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا، جسے دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ادھر نئی دہلی میں 77ویں یوم جمہوریہ کی شاندار پریڈ کرتویہ پتھ پر منعقد ہوئی، جہاں بھارت کی فوجی طاقت اور ثقافتی تنوع کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ پریڈ کے اختتام کے بعد وزیر اعظم مودی نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کرتویہ پتھ پر پیدل چل کر عوام کا شکریہ ادا کیا اور تماشائیوں کی جانب ہاتھ ہلا کر ان کا خیرمقدم کیا۔
تقریب کے اختتام پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، یوم جمہوریہ کی تقریب کے معزز مہمانان اور یورپی یونین کی اعلیٰ قیادت کو صدارتی محافظ دستے نے راشٹرپتی بھون تک رخصت کیا۔ یورپی کمیشن کی صدرارسلا فان ڈیر لیئن اور یورپی کونسل کے صدر انتونیو لوئیس سانتوس دا کوسٹا بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں اور یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔واضح رہے کہ 27 جنوری 2026 کو بھارت اور یورپی یونین کے درمیان 16ویں سربراہی اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کی جائے گی، جس سے بھارت کے عالمی سفارتی تعلقات کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…
عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…
AFSPA کے تحت یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا حکم، 5 اضلاع کے 13 پولیس تھانوں…
’ہم سیکھتے سیکھتے رہ گئے‘ کے ذریعے اداکار سنجے مشرا اپنے ذاتی تجربات، جدوجہد اور…
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81 ویں اجلاس کے دوران، وزیر…
گلیشنگ ضلع کے رمبی گاؤں میں دیر رات بڑا لینڈ سلائیڈ، 2 مکانات مکمل طور…