علاقائی

PM Modi expresses grief over Karnataka Accident: کرناٹک کے چتردُرگ میں ہوئے حادثے پر پی ایم مودی نے کیا افسوس کا اظہار، اب تک 5 افراد ہو چکے ہیں ہلاک

نئی دہلی/چتردُرگ: کرناٹک کے چتردُرگ ضلع میں جمعرات کی صبح ایک ٹرک سے ٹکر کے بعد ایک سلیپر کوچ بس میں آگ لگ گئی۔ اس دلخراش حادثے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ نیشنل ہائی وے-48 پر گورلاٹو کراس کے قریب رات تقریباً دو بجے پیش آیا۔ ایک بے قابو ٹرک ڈیوائیڈر توڑتے ہوئے دوسری سمت چلا گیا اور سامنے سے آتی بس سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے میں ٹرک ڈرائیور کی بھی موت ہو گئی۔ بس میں آگ لگنے کے بعد کئی مسافر بس سے نکل کر جان بچانے میں کامیاب رہے۔

حکام نے بتایا کہ نجی سلیپر کوچ بس بنگلورو سے ساحلی شہر گوکرن جا رہی تھی کہ اسی دوران ٹرک نے اسے ٹکر مار دی۔ مرنے والوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور کی لاپروائی کے باعث پیش آیا۔

اس حادثے میں مجموعی طور پر 21 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بس میں 32 مسافر سوار تھے۔ حکام کے مطابق لاشیں ملنے کے بعد ہی ہلاکتوں کی حتمی تعداد واضح ہو سکے گی۔ بارہ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں، جنہیں ہری یور تعلقہ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جبکہ نو شدید زخمیوں کو تمکورو شہر کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

اس واقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم دفتر (پی ایم او) کے مطابق، وزیر اعظم نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کے لیے دو، دو لاکھ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔

پی ایم او نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، “وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کرناٹک کے چتردُرگ ضلع میں پیش آنے والے حادثے میں لوگوں کی موت سے انہیں شدید دکھ پہنچا ہے۔ جن خاندانوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے، ان کے ساتھ ہمدردی ہے۔ زخمی افراد جلد صحت یاب ہوں۔ وزیر اعظم قومی امدادی فنڈ سے ہر مہلوک کے خاندان کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مدد دی جائے گی۔”

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

9 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

44 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

11 hours ago