قومی

Amit Shah lays foundation stone: وزیر داخلہ امت شاہ نے مدھیہ پردیش میں 1,655 صنعتی یونٹس کا رکھا سنگِ بنیاد، 2 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے ملیں گے لاکھوں روزگار

سابق وزیر اعظم اور بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کی 101ویں یومِ پیدائش کے موقع پر جمعرات کو ’ابھیودیہ مدھیہ پردیش گروتھ سمٹ‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا موضوع تھا ’سرمایہ کاری سے روزگار: اٹل کا سنکلپ، روشن مدھیہ پردیش‘۔اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ نے 1,655 صنعتی یونٹس کا سنگِ بنیاد رکھا، جن میں دو لاکھ کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہوگی۔ ان منصوبوں کے ذریعے تقریباً دو لاکھ افراد کو روزگار ملنے کی امید ہے۔ وزیرِ داخلہ نے اسے اٹل بہاری واجپئی کے سوشاسن (اچھی حکمرانی) اور ملک کی تعمیر کے خواب کو سچی خراجِ عقیدت قرار دیا۔ یہ سمٹ اٹل بہاری واجپئی کی جائے پیدائش گوالیار میں منعقد ہوئی، جو خود کفالت، ترقی اور ہمہ گیر پیش رفت سے متعلق ان کی فکر کی عکاسی کرتی ہے۔ اپنے خطاب میں امت شاہ نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومت کے باہمی تعاون سے مدھیہ پردیش تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور اب یہ ’وکست بھارت‘ کی مضبوط بنیاد بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مرکزی حکومت آئندہ بھی مدھیہ پردیش کو مکمل تعاون فراہم کرتی رہے گی اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کے وژن کے تحت ملک کو خوشحال بنانے کے لیے کام کرے گی۔

کس شعبے میں کتنے روزگار؟

اسی پروگرام میں وزیرِ اعلیٰ موہن یادو کے ساتھ امت شاہ نے سمٹ کا افتتاح کیا۔ اس دوران سرمایہ کاروں کو زمین الاٹمنٹ کے خطوط دیے گئے، کئی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا گیا اور 10 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی اسکیمیں عوام کے نام وقف کی گئیں۔توانائی کے شعبے میں 60 ہزار کروڑ روپے کے تین بڑے منصوبے شروع ہوں گے، جن سے 12,600 نوکریاں پیدا ہوں گی۔کان کنی کے شعبے میں 7,050 کروڑ روپے کے 13 منصوبوں سے 9,505 روزگار کے مواقع ملیں گے۔قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں 35,581 کروڑ روپے کے 496 پروجیکٹس سے 5,535 نوکریاں پیدا ہوں گی۔سیاحت کے شعبے میں 386 کروڑ روپے کے دو منصوبوں سے 2,700 روزگار ملیں گے۔صحت کے شعبے میں 240 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 240 نوکریاں پیدا ہوں گی، جبکہ 40 کروڑ روپے صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے پر خرچ کیے جائیں گے۔امت شاہ نے کہا کہ علاقائی سرمایہ کاری کمیٹیوں کے ذریعے وزیرِ اعلیٰ موہن یادو نے ریاست کی ہمہ جہتی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موہن یادو کی کوششیں انہیں طویل عرصے تک وزیرِ اعلیٰ رہنے والے شیوراج سنگھ چوہان کے دور کی تیز رفتار ترقی سے بھی آگے لے جاتی دکھائی دے رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Samajwadi Party Navratri Poster: نَوراتری پرسماج وادی پارٹی کے دفتر کے باہر لگا خاص پوسٹر، خواتین ووٹروں پر خاص توجہ

پوسٹر میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران خواتین کی سلامتی کے لیے شروع…

31 minutes ago

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

11 hours ago