ایلورو: آندھرا پردیش کے وجے واڑہ میں ہفتہ کے روز ایک خوفناک سڑک حادثے پیش آیا۔ یہاں بس اور لاری کے درمیان زبردست تصادم ہو گیا۔ اطلاع کے مطابق اس حادثے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی، جبکہ، 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ایلورو نیشنل ہائی وے پاس ہوا حادثہ
یہ حادثہ ایلورو نیشنل ہائی وے پر واقع کالاپارو کے قریب پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس میں سوار لوگ پاروتی پورم سے وجے واڑہ جا رہے تھے۔ اسی دوران ٹریول بس قومی شاہراہ پر کھڑی لاری سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ بس کے پرخچے اڑ گئے۔ سامنے والا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
حادثہ کے بعد مچا کہرام
حادثہ ہوتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔ آس پاس موجود لوگوں نے موقع پر پہنچ کر پولیس کو اطلاع دی۔ اس دوران مقامی لوگ اپنی سطح پر لوگوں کو بچانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ بس میں ایک درجن سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے ایک خاتون ہلاک اور 15 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ بس میں سوار لوگ درگا مندر جا رہے تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس
ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ایلورو کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر مزید کارروائی شروع کردی۔
بھارت ایکسپریس۔
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…
ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل تیز ہے اور اس کی وجہ سے اڈانی گروپ کی…
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے…
اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی دھرم کے راستے پر نہیں…