بھارت ایکسپریس۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو تلنگانہ کے سابق وزیر اعلی کے سی آر کی بیٹی اور بی آر ایس لیڈر کے کویتا کو گرفتار کرلیا۔ ای ڈی کی ٹیم نے جمعہ کو حیدرآباد میں کے کویتا کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔ اس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ تحقیقاتی ایجنسی کی کارروائی کے دوران کے سی آر کے بیٹے اور کے کویتا کے بھائی کے ٹی آر بھی ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ اس دوران ان کی ای ڈی افسران کے ساتھ تیکھی بحث بھی ہوئی۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے بھی اس بحث کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کے ٹی آر کی ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ کے ٹی آر نے کہا، 1323 میں علاؤالدین خلجی کی فوج نے چھاپہ مار کر کاکتیہ شہنشاہ پرتاپ رودر کو پکڑ لیا اور دہلی لے گئے۔ خلجی کی فوج نے فتح کا جلوس نکالا۔ ٹھیک 700 سال بعد 2024 میں مودی کے فوج نے حیدرآباد پر حملہ کیا اور ایم ایل سی کویتا کو پکڑ کر دہلی لے گئے۔ اب خلجی کے جانشین مودی نے حیدرآباد میں جلوس نکالیں گے۔
ای ڈی نے کے کویتا کو گرفتار کرلیا
ای ڈی نے دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالے میں منی لانڈرنگ کیس میں کے کویتا کو گرفتار کیا ہے۔ کے کویتا کو حیدرآباد سے دہلی لایا جارہا ہے، جہاں جانچ ایجنسی ان سے پوچھ گچھ کرے گی۔
دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالے میں منیش سسودیا اور سنجے سنگھ کے بعد یہ تیسری ہائی پروفائل گرفتاری ہے۔ سسودیا اور سنجے سنگھ عام آدمی پارٹی کے لیڈر ہیں اور فی الحال جیل میں ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بھی اس معاملے میں زیر تفتیش ہیں۔
ای ڈی کے مطابق، ‘ساؤتھ گروپ’ بھی دہلی شراب پالیسی گھوٹالے میں ملوث ہے، جس میں کے کویتا نے اہم رول ادا کیا تھا۔ ای ڈی کے مطابق اس گروپ میں حیدرآباد کے تاجر سرتھ ریڈی، وائی ایس آر کانگریس ایم پی ماگنتا سری نواسولو ریڈی، ان کے بیٹے راگھوا ماگنتا ریڈی بھی شامل تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…