علاقائی

UP News: مہاشواراتری پر شیو مندر میں ڈی جے کو لے کر خونی تصادم، لڑکیوں سمیت ایک درجن سے زائد افراد زخمی

UP News: مہاشیوراتری کے موقع پر ہاتھرس کے ایک شیو مندر میں ڈی جے کو لے کر خونی تصادم کی خبر ہے۔ اس جھگڑے میں نوجوان خواتین سمیت ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعینات کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب کانوڑ کو لے جانے والے نوجوانوں کے ساتھ پیدل چلنے والی لڑکیوں نے بھی دوسرے گائوں کے لوگوں پر چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا ہے۔

معلومات کے مطابق ہاتھرس کے سورت پور گاؤں کے قریب واقع شیو مندر کے باہر ڈی جے بج رہا تھا۔ اسی دوران دوسرے گاؤں سے نوجوان کانوڑ لے کر کچھ لڑکیوں کے ساتھ پہنچے اوربجتے ہوئے  ڈی جے پر ناچنے لگے۔ اسی دوران  کسی دوسرے گاؤں کے نوجوان آ گئے اور اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مبینہ طور پر لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کردی۔ جس کی وجہ سے دونوں طرف سے لاٹھی ڈنڈے شروع ہو گئے۔ جس پر نوجوان خواتین سمیت ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں- UPGIS-2023: سرمایہ کاری کا مہاکمبھ ختم، صدر دروپدی مرمو نے یوپی کی سرزمین کو انپورنا کہا، کہا- اتر پردیش بنے گا سرمایہ کاری کے لیے بہترین ریاست

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور تمام زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس واقعہ کو لے کر انتہائی سنجیدہ ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے مشتبہ مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ دوسری جانب لڑکیوں کا الزام ہے کہ ان کے ساتھ بدفعلی کی گئی اور ملزمان فرار ہوگئے۔ حالانکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اب مندر میں پوجا-پاٹھ خوش اسلوبی سے کی جارہی ہے۔

امبیڈکر نگر میں بھی کشیدگی

اسی طرح یوپی کے امبیڈکر نگر ضلع سے بھی ایک خبر سامنے آرہی ہے۔ مہاشیواراتری پر جلابھیشیک کو لے کر ایک مندر میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ اس کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چندر کرن اپادھیائے کے نام سے کھتونی ہے اور یہ شیو مندر ان کے ذاتی گھر میں بنایا گیا ہے۔ مہاشیو راتری کے موقع پر جب کچھ لوگ جل چڑھانے پہنچے تو عمارت کے مالک نے انکار کر دیا۔ اس حوالے سے تنازعہ بڑھ گیا۔ اس کے بعد مندر میں پولیس تعینات کر دی گئی۔ معاملہ امبیڈکر نگر کے سمن پور تھانہ علاقہ کا بتایا جا رہا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

44 minutes ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

1 hour ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

2 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

2 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

3 hours ago