قومی

Mukesh Ambani: صنعت کار شری مکیش امبانی اور بیٹے شری آکاش امبانی نے مہاشیو راتری کے موقع پر سومناتھ کا کیا دورہ

Mukesh Ambani: مکیش امبانی نے سومناتھ مندر ٹرسٹ کو ₹ 1.51 کروڑ کا عطیہ دیا۔ مہاشیوراتری کے موقع پر ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے سومناتھ مندر میں پوجا کی۔ اس دوران ان کے بیٹے اور ریلائنس جیو کے چیئرمین آکاش امبانی بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ مکیش امبانی نے سومناتھ ٹیمپل ٹرسٹ کو 1.51 کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔ سومناتھ مندر میں درشن پوجن کی تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں۔ مکیش امبانی اور آکاش امبانی نے مندر میں پوجا اور ابھیشیک کیا۔ اس کے ساتھ ہی مندر کے پجاری نے انہیں چندن کا لیپ چڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں- Anant-Radhika Engagement: مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی رادھیکا مرچینٹ سے ہوئی منگنی، انٹیلیا میں جم کر منایا گیا جشن

 

سومناتھ جیوترلنگ، بارہ جیوترلنگوں میں سے پہلا، سوراشٹر، گجرات میں واقع ہے۔ باپ بیٹے نے سومناتھ مہادیو کی عقیدت سے پوجا کی۔ مکیش امبانی نے مہاشیو راتری کے موقع پر سومناتھ ٹیمپل ٹرسٹ کو 1.51 کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔ دوسری جانب مندر ٹرسٹ کے صدر پی کےلہڑی اور سکریٹری یوگیندر بھائی دیسائی نے ان کا استقبال کیا۔

ملک بھر میں مہاشیو راتری کا جشن

ملک بھر میں مہا شیوراتری کا تہوار دھوم دھام سے منایا گیا۔ صبح سے ہی ملک کے کونے کونے میں مندروں کے باہر بھگوان بھولے کے عقیدت مندوں کی آمد تھی۔ ‘ہر ہر مہادیو’ کے نعروں کے ساتھ، عقیدت مندوں نے بھگوان بھولے کا جلابھیشیک کیا۔ بھکتوں نے بھولےناتھ کو بیل پترا اور جل پیش کیا اور ان کی پوجا کی۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Shyam Benegal Passes Away: معروف ہدایت کار شیام بینیگل نے 90 سال کی عمر میں دنیا کو کہا الوداع

شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…

40 minutes ago

Rajasthan Winter Vacation: راجستھان کے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان، جانئے کب اور کب تک رہے گی سردیوں کی چھٹی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…

1 hour ago

شام میں تختہ پلٹ کے بعد بشارالاسد کا بیوی نے بھی چھوڑ دیا ساتھ، اہلیہ اسماء الاسد نے طلاق کے لئے روس میں داخل کی عرضی

شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…

1 hour ago

Prahlad Joshi on Congress party:’آج کی فرضی کانگریس کی قیادت کر رہے ہیں جعلی گاندھی‘، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس کو بنایا نشانہ

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…

2 hours ago