وشاکھاپٹنم: آندھرا پردیش کے انکاپَلّی ضلع میں بدھ کے روز ایک فارما یونٹ میں ری ایکٹر کے دھماکے میں 17 مزدور ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اچوتا پورم اسپیشل اکنامک زون (SEZ) میں دوا ساز کمپنی Ascientia میں لنچ بریک کے دوران ہوا۔
حکام نے بتایا کہ دوپہر کے کھانے کے وقفے کے دوران کمپنی کے احاطے میں دھماکے کے بعد زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ ملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ جان بچانے کے لیے باہر بھاگے۔
آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ این ڈی آر ایف، فائر عملہ اور پولیس نے عمارت کی تیسری منزل پر پھنسے مزدوروں کو بچایا۔ زخمیوں کو انکاپَلّی کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اب بھی اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے وقت کمپنی میں 300 کے قریب ملازمین موجود تھے۔
دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ عمارت کی پہلی منزل کا سلیب گر گیا۔ دھوئیں نے پورے علاقے کو اپنی زد میں لے لیا جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دھماکے سے قریبی گاؤں میں بھی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ حادثے کے بعد ملازمین کمپنی کے باہر جمع ہو گئے اور متاثرین کے لیے معاوضہ اور لاپرواہی پر اہلکاروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
وزیر اعلیٰ این۔ چندرا بابو نائیڈو نے دھماکے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انکاپَلّی کے ضلع کلکٹر سے بات کی اور صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے عہدیداروں کو زخمیوں کے بہترین علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
سابق وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے بھی اچوتا پورم SEZ میں ری ایکٹر دھماکے پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ زخمیوں کو اسپتالوں میں بہترین ممکنہ طبی علاج فراہم کیا جائے۔ انہوں نے حکام سے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو مناسب امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان اور چین نے سرحد پار تعاون کو بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کرنے کا…
واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا…
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…
امت شاہ نے کہا کہ میرا ویڈیو الیکشن کے دوران ایڈٹ کر کے پھیلایا گیا۔…
اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…
کانگریس لیڈر کھرگے نے کہا کہ اگر پی ایم مودی کو امبیڈکر جی سے محبت…