قومی

Weather Update: بہار-جھارکھنڈ سمیت ان ریاستوں میں موسلادھار بارش کی وارننگ، جانئے آپ کے علاقے میں کیسا رہے گا موسم؟

Weather Update: دہلی-این سی آر کے کئی علاقوں میں آج صبح بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک بارش کا یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس ہفتے جموں-کشمیر-لداخ-گلگت بلتستان-مظفر آباد، ہماچل پردیش، اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ چنڈی گڑھ-دہلی اور مشرقی راجستھان میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی اتر پردیش، مغربی اتر پردیش، مشرقی راجستھان میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

ان ریاستوں میں ہوگی شدید بارش

کونکن، گوا، وسطی مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، گجرات میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ چھتیس گڑھ، ودربھ، سوراشٹرا اور کچھ، مدھیہ پردیش میں 27 اگست تک بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ آج سب ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم، اروناچل پردیش میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ میں 24 اگست تک موسلادھار بارش ہوگی۔

شمال مشرقی ریاستوں میں شدید بارش کا اورنج الرٹ

آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، ہفتے کے دوران تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل، تلنگانہ، ساحلی آندھرا پردیش اور ینم، رائلسیما، اندرونی کرناٹک میں الگ تھلگ بارش ہوسکتی ہے۔

راجستھان میں 26 اگست تک ہوگی بارش

راجستھان کے مشرقی حصوں میں اگلے ایک ہفتے تک مانسون کے فعال رہنے کا قوی امکان ہے۔ بھرت پور، جے پور، اجمیر، کوٹہ، ادے پور ڈویژن کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ کچھ مقامات پر درمیانی سے بھاری بارش کا امکان ہے۔ اگلے پانچ چھ دنوں میں کوٹہ، ادے پور اور جے پور ڈویژن کے اضلاع میں الگ تھلگ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Kolkata Rape Case: کولکاتہ ریپ کیس پر سپریم کورٹ میں سماعت آج، سی بی آئی بتائے گی کتنے ملزمین نے کیا جرم

اگلے دو تین دنوں تک مغربی راجستھان کے جودھ پور اور بیکانیر ڈیویژن کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ کچھ مقامات پر ہلکی اور درمیانی بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 سے 26 اگست کے دوران جودھ پور ڈویژن کے کچھ حصوں میں درمیانی سے بھاری بارش کا امکان ہے۔ ریاست میں گزشتہ کئی دنوں سے بارش ہو رہی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

8 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago