علاقائی

Krishan Lal Panwar Resigns from Rajya Sabha: بی جے پی رکن پارلیمنٹ کرشنا لال پنوار نے راجیہ سبھا سے  دیا استعفیٰ ، سیاسی مستقبل کو لے کر قیاس آرائیاں ہوئیں تیز

بی جے پی لیڈر اور ہریانہ کے نو منتخب رکن اسمبلی کرشن لال پنوار نے راجیہ سبھا سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کرشنا لال نے راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ وہ اسرانہ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ ہریانہ کے ممکنہ وزراء میں ان کا نام بھی زیر غور ہے۔

راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے کرشنا لال پنوار کا استعفیٰ فوری طور پر قبول کر لیا۔ دھنکھڑ نے خود سوشل میڈیا پر یہ جانکاری دی۔ کرشنا لال کے استعفیٰ کے بعد ہریانہ سے راجیہ سبھا کی ایک سیٹ خالی ہو گئی ہے۔

نئی اننگز کے لیے دھنکھڑ کا آشیرواد مانگا۔

کرشنا لال نے ‘ایکس’ پوسٹ پر چیئرمین کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا، “نئی دہلی میں، میں نے راجیہ سبھا کی رکنیت سے اپنا استعفی جگدیپ دھنکھڑ کو پیش کیا اور اسرانہ کے ایم ایل اے کے طور پر عوامی خدمت کے اپنے نئے فرض کی طرف  گامزن ہوں ۔” نئی اننگز کے آغاز کے لیے ہر کسی سے پراتھنا کی اپیل کرتا ہوں۔

کرشن لال پنوار کا مقابلہ کانگریس کے امیدوار سے تھا۔

کرشن لال پنوار نے اسرانہ میں کانگریس کے بلبیرسنگھ بالمیکی کو شکست دی ہے۔ کرشن لال پنوارکو 67538 ووٹ ملے جبکہ بلبیر سنگھ کو 53643 ووٹ ملے۔ دونوں کے درمیان جیت اور ہار کا فرق 13895 ووٹوں کا تھا۔ کچھ دن پہلے جب کرشنا لال سے ان کے وزیر بننے کے امکانات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ اگر مجھے کابینہ کی ذمہ داری ملی تو میں اسے اچھی طرح نبھاوں گا وہ بی جے پی ہریانہ کے ریاستی نائب صدر بھی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

IVY Bhojpuri Music Awards 2026: بھوجپوری موسیقی کے مہاکمبھ کا آغاز! پٹنہ میں پون سنگھ سے لے کر منوج تیواری تک دکھائیں گے جلوہ

پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…

2 hours ago

Shiva Sharma Murder Case: شردھا دوبے کی اب جیل میں گزرے گی رات، عدالت نے تینوں ملزمین کو 10 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا

پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…

4 hours ago