علاقائی

Heatwave: بہار میں شدید گرمی کا قہر، شیخو پورہ اور بیگوسرائے کے اسکول میں درجنوں طالبات ہو گئیں بیہوش، اسپتال میں کرایا گیا داخل

بہار نیوز: بہار کے شیخ پورہ کے ایک اسکول میں بدھ (29 مئی) کے روز شدید گرمی کی وجہ سے کئی طالبات بیہوش ہوگئیں۔ درجنوں طلباء کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتا دیں کہ اس وقت ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ بہار بھی شدید گرمی کی زد میں ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں پارہ 44 ڈگری کو پار کر گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شیخ پورہ ضلع کے اریاری تھانہ علاقے کے تحت آنے والے مڈل اسکول منکول میں بدھ کی صبح شدید گرمی کی وجہ سے درجنوں طالبات بیہوش ہو گئیں۔ اس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس وقت سب کا علاج چل رہا ہے۔

 

تقریباً 16 طلبہ کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہیں بائک اور ٹوٹو کے ذریعے صدر اسپتال شیخپورہ میں داخل کرایا گیا۔ کچھ طالبات کو پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا۔ اس دوران بے ہوش طلبہ کو اسپتال لے جانے کے لیے ایمبولینس کی سہولت فراہم نہیں کی جاسکی۔

شیخ پورہ کے صدر اسپتال کے ڈاکٹر رجنی کانت کمار نے کہا، “بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے طلبہ کو پریشانی کا سامنا ہے۔ یہاں داخل طلبہ کی حالت اب مستحکم ہے۔” صدر اسپتال کے ڈاکٹر ستیندر نے کہا کہ طلباء کو ہمیشہ ہائیڈریٹ رہنا چاہئے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب بہار کے بیگوسرائے میں بڑھتی ہوئی گرمی کی وجہ سے مبینہ طور پر بے ہوش ہونے والے طلباء کے بارے میں، ضلع مجسٹریٹ، روشن کشواہا نے کہا، “اطلاع ملی تھی کہ ایک اسکول میں، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے طلباء کی صحت بگڑ گئی ہے…. انہیں علاج کے لیے اسپتال لایا گیا ہے۔ …تمام طلباء کی حالت ٹھیک ہے اور پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے…بڑھتی ہوئی گرمی کی وجہ سے پیش آنے والے واقعات پر نظر رکھنے کے لیے ایجوکیشن افسران کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں… ۔ اسکولوں میں فوری علاج کے لیئےORS جیسے بنیادی چیزیں فراہم کرنے کے بھی احکامات دیے گئے ہیں۔

 

وہیں، بہار کے مختلف مقامات پر اسکولوں میں کئی طلباء کے بیہوش ہونے پر آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کا کہنا ہے کہ “بہار میں حکومت اور جمہوریت نہیں ہے بلکہ صرف نوکر شاہی ہے۔ وزیراعلیٰ اتنے کمزور ہیں کہ اسکول ٹائمنگ کے حوالے سے بھی کوئی ان کی بات نہیں سنتا۔ درجہ حرارت 47 ڈگری پر ہے، لو چل رہا ہے اور کم از کم چھوٹے بچوں کو کچھ آرام کرنا چاہیے۔ بہار میں اسکولوں کا بنیادی ڈھانچہ اچھا نہیں ہے… لیکن، وزیر اعلی کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔”

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

13 minutes ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

18 minutes ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

36 minutes ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

1 hour ago