بھارت ایکسپریس۔
جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی۔ (فائل فوٹو)
Mehbooba Mufti Latest News: جموں وکشمیرمیں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے لئے پی ڈی پی کی صدرمحبوبہ مفتی اوردیگرکے خلاف ایف آئی آردرج ہوئی ہے۔ کارکنان کی گرفتاری کا الزام لگاتے ہوئے ووٹنگ کے دن محبوبہ مفتی نے 25 مئی کوبجبہرا میں دھرنا دیا تھا۔ ایف آئی آردرج ہونے پرمحبوبہ مفتی کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔
محبوبہ مفتی نے لکھا، “یہ جان کرحیرانی ہورہی ہے کہ ایم سی سی کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں میرے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔ پی ڈی پی نے حکومت کے خلاف سچ بولنے کی قیمت ادا کی ہے۔ ہمارا احتجاج ہندوستانی حکومت کے خلاف ووٹنگ سے پہلے مقامی انتظامیہ سے ملی بھگت کرکے پی ڈی پی کے سینکڑوں پولنگ ایجنٹوں اورکارکنان کوحراست میں لینے سے متعلق تھا۔
ہمارے ووٹروں کو پریشان کیا گیا: محبوبہ مفتی
سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے لکھا،”اتنے سے بھی من نہیں بھرا توہمارے ووٹروں کو پریشان کرنے اورانہیں ووٹ ڈالنے سے روکنے کے لئے اسی انتظامیہ نے پی ڈی پی کے روایتی گڑھ میں گھیرا بندی اورتلاشی مہم شروع کردی۔”
ایف آئی آرمیں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا حوالہ دیا گیا
ایف آئی آرمیں لکھا گیا ہے، ”25 مئی کومحبوبہ مفتی کی قیادت میں پی ڈی پی کے لیڈربجبہرا شہرمیں جمع ہوئے اورپارٹی کارکنان کورہا کرنے سے متعلق نعرے بازی کی، جوکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پی ڈی پی کے کارکنان نے اہم شاہراہ کوبلاک کردیا اوربجبہرا کے مرکزمیں ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک احتجاج کیا جوکہ اننت ناگ-راجوری میں نافذ دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے۔ یہ اپیل کی جاتی ہے کہ محبوبہ مفتی اوران کارکنان کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے، جن کی پہچان پولیس نے کی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…