بین الاقوامی

Bus falls into drain in Balochistan: پاکستان کے بلوچستان میں بس نالے میں گری، 28 افراد ہلاک اور 20 زخمی

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع واشک میں بدھ کو ایک بس بڑے نالے میں جا گری۔ اس حادثے میں کم از کم 28 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بس گوادر سے کوئٹہ جارہی تھی۔ اسی دوران بس کا ایک ٹائر پھٹ گیا اور وہ بے قابو ہو کر نالے میں جا گری۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے بسیمہ سول اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، اس لیے ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شریف اور بگٹی نے حکام کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ وزیراعلیٰ بگٹی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

بتا دیں کہ پاکستان میں سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے اکثر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ سرمایہ کاری کی کمی بتائی جاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Truck Runs over Students in Pune: پونے میں کالج کے باہر تیز رفتار ٹرک نے طلبہ کو کچلا، تین کی موت، دو شدید زخمی

پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق، تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور ٹرک پر قابو…

48 minutes ago

Central Cabinet Approval: وزیراعظم مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی 4288 کروڑ روپے کی لاگت سے کامراجار بندرگاہ پر دوسرے کنٹینر ٹرمینل کو منظوری

اس منصوبے کا مقصد چنئی۔اینور کے صنعتی اور اقتصادی خطے کے علاوہ جنوبی ہندوستان کے…

1 hour ago

’’ہمیں گمراہ نہ کریں‘‘، مسافرخانہ معاملے میں ہائی کورٹ کی درخواست گزاروں کوپھٹکار، نماز پڑھنے کی مانگ رہے تھے اجازت

مسافر خانہ میں نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کی درخواست ہائی کورٹ نے مسترد…

2 hours ago