نئی دہلی: بہار کی ایک خصوصی این آئی اے عدالت نے مشرقی چمپارن جعلی نوٹ معاملے کے ایک ملزم کو پانچ سال کی سخت قید کی سزا سنائی ہے۔ ایک اہلکار نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے موہن پور گاؤں کے رہنے والے رئیس الدین پر بھی 5000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے ترجمان نے کہا کہ اسے عدالت نے 2015 (مشرقی چمپارن جعلی کرنسی) کیس میں 18 اگست کو مجرم قرار دیا تھا اور اسے ہفتہ کو سزا سنائی گئی تھی۔
کیس میں سزا پانے والا پانچواں مجرم ہے رئیس
اہلکار نے بتایا کہ انہیں تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت پانچ سال کی سخت قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ 5,000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ رئیس الدین مشرقی چمپارن جعلی انڈین نوٹ (ایف آئی سی این) سے متعلق کیس میں مجرم قرار پانے والا اور سزا پانے والا پانچواں مجرم ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس، پٹنہ نے ایک اور ملزم افروز انصاری سے 5.94 لاکھ روپے کے جعلی نوٹ برآمد کیے تھے۔ اس کے بعد ڈائریکٹوریٹ نے اس سلسلے میں 19 ستمبر 2015 کو کیس درج کیا تھا۔
نیپال میں ہونی تھی جعلی نوٹوں کی ڈیلیوری
بتا دیں کہ انصاری جعلی نوٹوں کی کھیپ نیپال میں ڈیلیوری کے لیے ہند-نیپال سرحد کے قریب رکسول (مشرقی چمپارن) لے جا رہا تھا۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بعد میں کیس کو اپنے ہاتھ میں لے لیا اور 23 دسمبر 2015 کو کیس کا دوبارہ درج کیا تھا۔ “این آئی اے کی مکمل جانچ کے نتیجے
مجرموں کو عمر قید اور 30,000 روپے جرمانے کی سزا
میں پچھلے آٹھ سالوں میں آٹھ ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور چارج شیٹ داخل کی گئی۔” ان میں سے چار ملزمین – افروز انصاری، سنی کمار عرف سنی شا عرف سوجیت کمار عرف کبیر خان، اشرفل عالم عرف اشرافل عالم اور عالمگیر شیخ عرف راجو – کو این آئی اے کی خصوصی عدالت نے 11 اکتوبر 2018 کو مجرم قرار دیا تھا۔ اہلکار نے بتایا کہ مجرموں کو عمر قید اور 30,000 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
بھارت ایکسپریس۔
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…