علاقائی

Karakat Lok Sabha Election: کاراکاٹ لوک سبھا سیٹ دِن بَدِن ہوتی جارہی ہے دلچسپ، بھوجپوری اداکار پون سنگھ کے بعد ان کی ماں نے بھی داخل کیا پرچہ نامزدگی، جانئے بڑی وجہ

پٹنہ: کاراکاٹ لوک سبھا سیٹ دن بدن دلچسپ ہوتی جارہی ہے۔ جیسے جیسے ووٹنگ کا دن قریب آرہا ہے، کاراکاٹ میں سیاسی سرگرمیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ منگل کو نامزدگی کا آخری دن تھا، آخری دن بھوجپوری پاور اسٹار پون سنگھ کی ماں پرتیما دیوی نے کاراکاٹ لوک سبھا حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر اپنا نامزدگی فارم داخل کیا ہے۔ اسی سیٹ سے ان کے بیٹے پون سنگھ بھی آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔ پون سنگھ کی نامزدگی منسوخ ہونے کے خوف سے ان کی ماں نے بھی نامزدگی داخل کی ہے۔

حالانکہ، پون سنگھ اور ان کی ماں دونوں نے الیکشن لڑنے کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ پون سنگھ بی جے پی کے رکن ہیں اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ایسے میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اگر پارٹی کی طرف سے پون سنگھ کی نامزدگی واپس نہیں لی جاتی ہے تو انضباطی کارروائی کی جا سکتی ہے، اس لیے ان کی ماں نے آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

بتا دیں کہ راشٹریہ لوک مورچہ کے صدر اور سابق مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا کاراکاٹ لوک سبھا سیٹ سے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار ہیں۔ وہیں، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی قیادت میں عظیم اتحاد نے اس سیٹ سے سی پی آئی (ایم ایل) کے راجا رام سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پون سنگھ کے مغربی بنگال کے آسنسول سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے انکار کے بعد پارٹی کے سینئر لیڈروں نے انہیں این ڈی اے امیدوار کے خلاف الیکشن نہ لڑنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوپی میں اس لیڈر سے راجہ بھیا کی ناراضگی بی جے پی کو مہنگی پڑی! کل ہی ہوئی تھی ملاقات

واضح رہے کہ پون سنگھ نے 9 مئی کو آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس سے قبل انہوں نے لوک سبھا ٹکٹ کے لیے آر جے ڈی جیسی اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت کی تھی۔ بتا دیں کہ کاراکاٹ میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 مئی کو ہوگی جب کہ 16 مئی کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہے۔ جبکہ، کاراکاٹ لوک سبھا سیٹ کے لیے ووٹنگ یکم جون کو ہوگی۔

بھارت ایکیسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

6 hours ago