علاقائی

Attack on Nafe Singh Rathi: ہریانہ میں الیکشن سے پہلے آئی این ایل ڈی کے ریاستی صدر کو ماری گولیاں،اسپتال میں توڑا دم

انڈین نیشنل لوک دل یعنی آئی این ایل ڈی کے ریاستی صدر اور بہادر گڑھ کے سابق ایم ایل اے نافے سنگھ راٹھی کو آج گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ راٹھی پر اتوار کو جان لیوا حملہ کیا گیا۔ حملے کے بعد ان کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ راٹھی کے ایک ساتھی، جو ان کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہے تھے،وہ  بھی اس واقعے میں ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب ان کی گاڑی باراہی گیٹ سے گزر رہی تھی ،تبھی  ان کی گاڑی پر متعدد گولیاں چلائی گئیں۔

اس واقعہ میں راٹھی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے دیگر تین افراد راٹھی کے سیکورٹی اہلکار تھے۔ حملہ آوروں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے لیکن مقامی لوگوں کے مطابق حملہ آور آئی 10 گاڑی میں آئے تھے اور راٹھی کی گاڑی پر گولیوں کی بارش کردی۔ گولیوں کی آواز سن کر مقامی لوگ وہاں جمع ہو گئے۔ واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں گاڑی میں چاروں اطراف سے گولیاں چلائی گئی ہیں اور گاڑی کے چاروں اطراف گولیوں کے سوراخ ہیں۔

جھجر کے ایس پی نے واقعہ کے حوالے سے یہ جانکاری دی

راٹھی سمیت تمام زخمیوں کو برہما شکتی سنجیوانی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ علاج کرنے والے ڈاکٹر کے مطابق نافے سنگھ کی گردن، کمر اور ران پر کئی گولیاں لگیں۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ ایک اور شخص جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ دو دیگر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ جھجر کے ایس پی ارپت جین نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا، ’’ہمیں فائرنگ کی اطلاع ملی ہے۔ سی آئی اے اور ایس ٹی ایف کام کر رہے ہیں۔ ملزم کو گرفتار کرنے میں مصروف ہیں۔یاد رہے کہ نافے سنگھ لگاتار دو اسمبلی انتخابات میں ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ اس کے علاوہ وہ بہادر گڑھ میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

5 seconds ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

42 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

2 hours ago