بھارت ایکسپریس۔
‘اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا’ ایس ایف آئی کے کارکنوں نے آج (27 جنوری) کولم ضلع کے نیلمیل میں کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کے خلاف احتجاج کیا۔ جس کے باعث گورنر عارف محمد خان اپنی گاڑی سے باہر آئے اور سڑک پر کرسی لگا کر بیٹھ گئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مظاہرین کو روکنے میں ناکامی پر پولیس پر ناراضگی ظاہر کی اور ان سے امت شاہ سے بات کرنے کو کہا۔
گورنر سڑک پر کرسی رکھ کر بیٹھ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں گورنر عارف محمد خان سخت برہم دکھائی دے رہے ہیں۔ اس دوران گورنر کو پولیس والوں سے سخت لہجے میں بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ موقع پر پولیس کے علاوہ دیگر افسران اور مقامی لوگ بڑی تعداد میں جمع تھے۔ گورنر ایک تقریب کے لیے کوٹراکارا جا رہے تھے جب ریاست میں حکمراں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) کے طلبہ ونگ اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا کے کئی ارکان نے راستے میں سیاہ جھنڈے دکھا کر احتجاج شروع کردیا۔
حکومت اور گورنر کے درمیان کشیدگی جاری ہے
آپ کو بتاتے چلیں کہ عارف محمد خان اور بائیں بازو کی حکومت کے درمیان ریاست کی یونیورسٹیوں کے کام کاج اور اسمبلی سے منظور کیے گئے کچھ بلوں پر گورنر کے دستخط نہ کرنے سمیت کئی مسائل کو لے کر تنازعہہے۔ کیرالہ میں حکمراں بائیں محاذ کی حکومت اور عارف خان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان، گورنر نے جمعرات کو اسمبلی میں اپنا خطاب صرف آخری پیراگراف پڑھ کر ختم کیا، اس طرح حکومت سے ان کی ناراضگی کا اشارہ ملتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…