جموں کشمیر سے خصوصی درجے کی منسوخی کو چار سال مکمل ہونے کے بعد ایک طرف جہاں حکمراں جماعت اپنی پیٹھ تھپتھپارہی ہے اور طرح طرح کی ترقیاتی پروجیکٹوں کا حوالہ دے کر نیا کشمیر ، ترقی پذیر کشمیر،پرامن کشمیر وغیرہ جیسے القاب کے ساتھ کشمیر کو عوامی سطح پر پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ وہیں دوسری جانب جموں کشمیر کی سیاسی جماعتیں خاص طور پر پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اورپیپلز کانفریس یا پھر گپکار الائنس سرکاری دعوں کے برعکس تصویر پیش کررہا ہے اور حکومت پر جموں کشمیر کو 20 سال پیچھے لے جانے کا الزام لگارہے ہیں ۔ سیاسی تکرار کے بیچ غیرملکی مہمانوں کا دورہ جاری ہے۔ جموں کشمیر کی قدرتی حسن کا لطف اٹھانے کیلئے باہر کے ملکوں کے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
اس بیچ عرب کے مشہورتجزیہ کار، صحافی اور پالیسی ساز امجد طٰہ نے جموں کشمیر کا دورہ کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کشمیر میں گزارے ہوئے ایام کو یاد کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ ایک روز میں نے کچھ بچوں سے پوچھا کہ وہ کہاں کے ہیں تو انہوں نے فخر سے کہا کہ کشمیر میں ہندوستانی مسلمان ہوں ۔ ایک عرب مسلم کے طور پر بچوں کے جوش کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ میں جی 20کے لیے کشمیر کو منتخب کرنے پر ہندوستان کی تعریف کرتا ہوں۔ تنوع کو اپنانے، مستقبل کے لیے تعمیر کرنے اور بنیاد پرستوں کے خلاف کھڑے ہونے میں ان کی مثال قابل ذکر ہے۔جی 20 کا اجلاس کشمیر میں منعقد کرنا دراصل وادی میں فطرت اور انسانیت کو بچانے میں اتحاد کی علامت ہے۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر میں جی 20 کے ٹورزم ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا تھا، جس دوران جی 20 ممالک کے مندوبین کے علاوہ بڑی تعداد میں تجزیہ کاروں اور دیگر لوگوں نے وادی کی خوبصورتی کا لطف اٹھایا تھا۔ مئی 2023 کے تیسرے ہفتے میں وادی کے اندر جی 20 کے مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے نہ صرف جموں کشمیر میں سیاحت کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا بلکہ اس کی قدرتی خوبصورتی کو بھی دیکھ کر حیران رہ گئے اور اخیر میں حکومت کے اس فیصلے پر داد دینے سے وہ خود کو نہیں روک سکے۔ انہیں میں سے ایک مشہور انفلوئنسر امجد طہٰ بھی ہیں ۔
بھارت ایکسپریس۔
چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سوریہ کانت نے کانگریس لیڈروں راہل گاندھی، ملیکارجن…
ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…
انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…
دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…
جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…
بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 223 رنز بنائے، حسن محمود نے…