AFSPA withdraw: آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت 2023 کے آخر تک ریاست سے متنازعہ مسلح افواج (خصوصی اختیارات) ایکٹ یعنی افسپا کو مکمل طور پر واپس لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔سی ایم ہمنت بسواسرما نے ٹویٹ کیا ہے کہ ہم اپنی پولیس فورس کو تربیت دینے کے لیے سابق فوجی اہلکاروں کو بھی شامل کریں گے۔انہوں نے آج کمانڈنٹ کانفرنس کے دوران یہ اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسپا نومبر تک پوری ریاست سے اٹھا لیا جائے گا۔ اس سے آسام پولیس بٹالینوں کے ذریعہ سینٹرل آرمڈ پولیس فورس کی تبدیلی میں آسانی ہوگی۔ تاہم، قانون کے مطابق سی اے پی ایف کی موجودگی اپنی جگہ پر ہوگی۔
کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جبکہ افسپا کے تحت ڈسٹربڈ ایریاز نوٹیفکیشن کو مرکز نے گزشتہ سال پوری ریاست آسام سے ہٹا دیا تھا، یہ اب بھی تقریباً نو اضلاع اور دوسرے ضلع کے ایک سب ڈویژن میں نافذ ہے۔ تاہم، 1 اپریل، 2023 سے، ریاست کے ایک اور ضلع سے نوٹیفکیشن کو ہٹا دیا گیا، جس کا مطلب تھا کہ افسپاآسام کے صرف آٹھ اضلاع تک محدود ہے۔واضح رہے کہ افسپا مسلح افواج کے لیے خصوصی اختیارات فراہم کرتا ہے جو کہ مرکز یا کسی ریاست کے گورنر کے ذریعے ریاست یا اس کے کچھ حصوں پر، دفعہ 3 کے تحت “ڈسٹرب” قرار دینے کے بعد نافذ کیا جا سکتا ہے۔ افسپا کا استعمال ان علاقوں میں کیا گیا ہے جہاں عسکریت پسندی پھیلی ہوئی ہے۔
یہ ایکٹ، جسے ڈریکونین کہا گیا ہے، مسلح افواج کو وسیع اختیارات دیتا ہے۔ یہ انہیں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے یا اسلحہ اور گولہ بارود لے جانے والے کسی بھی شخص کے خلاف فائرنگ کرنے کی اجازت دیتا ہے، یہاں تک کہ موت کا سبب بھی بنتا ہے۔ یہ انہیں مشکوک لوگوں کو بغیر وارنٹ کے گرفتار کرنے کے اختیارات دیتا ہے ۔ احتیاطی طور پر افسپا کسی بھی شخص کی تلاشی لے سکتا ہے اور کسی بھی گھر میں جاکر سرچ آپریشن چلا سکتا ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں کے کئی علاقوں میں گزشتہ کئی برسوں سے افسپا نافذ ہے ۔البتہ اب دھیرے دھیرے افسپا کو ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں اب آسام کی حکومت نے ریاست سے بہت جلد افسپا کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…