بیگوسرائے: یوپی حکومت کے یوگی ماڈل کی طرز پر بہار کے بیگوسرائے میں بھی کھلے عام چلنے والی گوشت کی دکانیں بند کی جارہی ہیں۔ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے یہ کارروائی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گری راج سنگھ کے مطالبے کے بعد کی جارہی ہے۔
بیگوسرائے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے واضح ہدایات دی ہیں کہ کھلے میں گوشت اور چکن کی دکانیں قائم نہیں کی جائیں گی، بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس حکم کے بعد مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اب ہندو پیروکاروں کے مذہب کے تحفظ کے متعلق بیدار ہو رہی ہے۔
بیگوسرائے میں جاری تجاوزات ہٹانے کی مہم کے دوران، NH-31 کے ساتھ کھلے میں چلنے والی گوشت کی دکانوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب گوشت کی دکانوں کو کھلے عام چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ دکان چلانے کے لیے لائسنس لینا بھی ضروری ہے۔ انتظامیہ نے گوشت کی دکانیں صرف حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق چلانے کی ہدایات دی ہیں۔
میئر پنکی دیوی نے کہا کہ کھلے میں گوشت فروخت کرنا غیر قانونی ہے اور گوشت کی دکانیں صرف حکومتی ہدایات کے مطابق چلانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور عدالت دونوں کہتے ہیں کہ گوشت کھلے میں فروخت نہیں کیا جا سکتا۔ گوشت کی کھلی دکانیں لوگوں کو آنے جانے میں مشکلات کا باعث بنتی ہیں اور صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔ جو لوگ رجسٹریشن کے بغیر گوشت کا کاروبار کر رہے ہیں وہ میونسپل کارپوریشن میں رجسٹریشن کر وائیں۔
میونسپل کمشنر ستیندر کمار نے کہا کہ کھلے میں گوشت کی فروخت کو روکنے کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے۔ ہم ان جگہوں کی نشاندہی کر رہے ہیں جہاں کھلے میں گوشت فروخت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دکانداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کھلے عام گوشت فروخت نہ کریں اور قواعد پر عمل کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی مہم مسلسل چلائی جا رہی ہیں۔
ماہر صحت ڈاکٹر سنجے کمار کا کہنا تھا کہ کھلے میں گوشت فروخت کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ اگر گوشت کھلے میں فروخت کیا جائے تو انفیکشن کا خطرہ ہوتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…