قومی

Hamas political chief Ismail Haniyeh assassinated in Iran: اسماعیل ھنیہ کی شھادت پر امیر جماعت اسلامی ہند کا اظہار تعزیت

امیر جماعت اسلامی ہند جناب سید سعادت اللہ حسینی نے حماس کے قائد اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی ایک اور جنونی دہشت گرد کاروائی قرار دیا ہے۔ امیر جماعت نے یاد دلایا کہ اسرائیل ہزاروں سویلین شہریوں کو ہلاک کرچکا ہے اورغزہ کی سویلین آبادیوں کو وحشیانہ بم باری اور قتل و غارت گری کا نشانہ بناچکا ہے۔ اس سے قبل اسماعیل ھنیہ کے خاندان کے متعدد افراد کو ایک ساتھ شہید کردیا گیا تھا اور اب خود فلسطین کے سابق وزیر اعظم کو ایک تیسرے ملک میں خالص سفارتی دورے کے موقعے پر نشانہ بنایا گیا ہے۔عالمی سفارتی قدروں اور عام انسانی اخلاقیات کی ایسی شرم ناک پامالی صرف نیتن یاہو کی دہشت گرد حکومت ہی کے ذریعے ممکن ہے۔ اس بزدلانہ سفاکی سے اسرائیل نے پھر ایک بار یہ واضح کردیا ہے کہ اسے قیام امن کی کوششوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ اس خطے کے لیے اور عالمی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

اپنے بیان میں امیر جماعت نے فلسطینی عوام سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے فرمایا کہ دنیا کے سارے مسلمان اور تمام انصاف پسند عوام اس غم میں ان کے شریک ہیں لیکن ساتھ ہی یہ بھی محسوس کرتے ہیں کہ فلسطینی عوام کی تاریخ ایثار و قربانی اور شھادتوں کی تاریخ ہے جس سے دنیا بھر کے تمام انصاف پسند افراد حوصلہ وہمت حاصل کرتے ہیں۔ اسماعیل ہنیہ کی شھادت سے اس تاریخ میں ایک نئے عظیم الشان باب کا اضافہ ہوا ہے۔شہادتوں سے تحریکیں کم زور نہیں ہوتیں بلکہ نئی قوت اور جولانی حاصل کرتی ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ شہید اسماعیل ھنیہ کی شہادت، فلسطین کی تحریک آزادی کو مزید تقویت دے گی اور مظلوم فلسطینی عوام کی آزادی اور ان کے حقوق کی بحالی کا ذریعہ بنے گی۔ ان شاء اللہ العزیز۔

اس موقع پر آپ نے حکومت ہند سے بھی پر زور مطالبہ کیا کہ وہ اس کھلی بربریت اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کے خلاف مضبوط آواز بلند کرے اور غزہ میں جاری نسل کشی کی کوششوں کی روک تھام کے لیے موثر سفارتی اقدامات کرے ۔ اپنے بیان میں امیر جماعت نے شھید اسماعیل ہنیہ اور تمام شھدا کے درجات کی بلندی ، ان کے ورثاء اور فلسطینی عوام کے لیے صبر جمیل اور مظلومین کے لیے عدل و انصاف کی دعا فرمائی۔

Amir Equbal

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

7 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

9 hours ago