Barabanki: یوپی کے بارہ بنکی ضلع کے حیدر گڑھ پولیس اسٹیشن کے تحت ایک گاؤں میں گھریلو جھگڑے کی وجہ سے ایک خاتون کو اس کے شوہر نے کودال کے ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے پیر کو یہ جانکاری دی۔پولیس نے بتایا کہ حیدر گڑھ تھانہ علاقہ کے تحت پاسن پوکھا گاؤں کے رہنے والے بھولا کی شادی آٹھ سال قبل لچھن پوکھاگاؤں کی رہنے والی نیتو (28) سے ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق دونوں کے درمیان گزشتہ کئی دنوں سے گھریلو جھگڑا چل رہا تھا اور بھولا نے ہفتہ کی رات تقریباً 10 بجے نیتو کی پٹائی کی تھی۔ لیکن ہنگامہ سننے کے باوجود گاؤں کے لوگ اسے میاں بیوی کے درمیان جھگڑا سمجھتے ہوئے بچانے کے لیے نہیں گئے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد اتوار کی صبح پڑوسیوں نے نیتو کو نہیں دیکھا اور جب وہ دوپہر تک باہر نہیں نظر آئی تو گاؤں والوں نے اس کے گھر والوں کو اطلاع دی۔پولیس نے بتایا کہ نیتو کی ماں اور اس کے ماموں کے گھر کے دیگر لوگ اتوار کی شام اس کے سسرال پہنچے، جہاں انہوں نے اسے مردہ پایا۔
انہوں نے بتایا کہ موقع پر پہنچی پولیس نے دیکھا کہ نیتو کے جسم پر زخموں کے کئی نشان تھے۔ پولیس نے نیتو کی ماں رام للی کی شکایت پر بھولا کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔
حیدر گڑھ کوتوالی کے انسپکٹر انچارج (ایس ایچ او) لال چند سروج نے بتایا کہ بھولا نے اپنی بیوی کو کودال کے ڈنڈے سے مارا اور قتل کے بعد وہ گھر میں سو گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ قتل کی وجہ گھریلو جھگڑا بتایا جا رہا ہے ۔تاہم معاملے کی تفصیل سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیتو اور بھولا کا ایک چھ سال کا بیٹا بھی ہے۔اے ایس پی (اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس) ڈاکٹر اکھلیش نارائن سنگھ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر قتل گھریلو تنازعہ کی وجہ سے ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش جاری ہے اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس
سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے کہا کہ ہمارا تعلیمی نظام ایک ذہین یا باشعور…
عام آدمی پارٹی نے سوشل میڈیا پر پرویش ورما کی مختلف سرگرمیوں جیسے پیسے، جوتے،…
پیر کو مرکزی وزارت قانون کی طرف سے جسٹس کے ونود چندرن کے بارے میں…
صدر تھرمن کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے تجارت،…
ہندوستانی خواتین کرکٹر اسمرتی مندھانا نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 10 ویں سنچری بنا…
ISRO کا خیال ہے کہ Spadex مشن آربٹ ڈاکنگ میں ہندوستان کی صلاحیت کو قائم…