قومی

Mob led by women set fire to school: منی پور میں تشدد رکنے کا نام کیوں نہیں لے رہا ہے، خواتین کی رہنمائی میں ہجوم نے اسکول کو لگائی آگ

Mob led by women set fire to school: منی پور میں چوراچاند پورضلع کے توربنگ بازار علاقے میں مسلح شرپسندوں نے کم از کم 10 مکانات اور ایک اسکول کو نذر آتش کردیا۔ اس دوران انہوں (ہجوم) نے کئی روائنڈ گولیاں چلائی گئی اور دیسی بم بھی  پھینکے ۔ پولیس نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ پولیس نے بتایا کہ سینکڑوں خواتین بدمعاشوں کے ہجوم کے آگے چل رہی تھیں اور بتایا جا رہا ہے کہ یہ خواتین ان    بدمعاشوں  کے لئے  انسانی ڈھال کے طور پر کام کر رہی تھیں۔

لوگوں نے خواتین کے ساتھ مل کر آگ لگا دی

توربنگ بازار میں واقع جس اسکول میں آگ لگائی گئی اس کا نام چلڈرن ٹریژر ہائی اسکول ہے۔پولیس نے بتایا کہ ،”جب ہم نے سینکڑوں خواتین کی قیادت میں ہجوم کو آگے بڑھتے ہوئے دیکھا، تو ہم نے فائرنگ کا جواب دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا، لیکن جب ہم نے انہیں بی ایس ایف (بارڈر سیکورٹی فورس) کی گاڑی چھیننے اور ہمارے گھروں کو نذر آتش کرنے کی کوشش کرتے دیکھا تو ہمیں لگا کہ ہمیں جواب دینا پڑے گا۔”

تین ماہ سے تشدد جاری ہے

 قابل ذکر بات یہ ہے کہ منی پور میں گزشتہ تین ماہ سے تشدد جاری ہے۔ اس تشدد میں اب تک 160 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ہزاروں لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ 19 جولائی کو دو خواتین کو برہنہ کرکے جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ جس کی وجہ سے ملک بھر کے عوام میں غم و غصہ دیکھا  جارہا ہے ۔ اس معاملے میں پولیس نے اب تک پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ہفتہ کے بعد اتوار کو بھی کئی مقامات میں گولا باری ہوتی رہی۔ جس اسکول میں آگ لگائی گئی وہاں سارے فرنیچر اور کتابیں برباد ہوگئیں۔ اوپر والے کا بڑا کرم رہا کہ تین مئی کو تشدد شروع ہونے کے بعد سے ہی اسکول بند تھا۔جس اسکول کو آگ لگائی گئی اس کی جانب سے کہاگیا ہے کہ آگ کے چلتے تقریبا ً ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

5 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

5 hours ago